بحث وتحقیق

تفصیلات

کوئی بھی باضمیر انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا: صدر گسٹاوو

کوئی بھی باضمیر انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا: صدر گسٹاوو

 

کوئی بھی باضمیر انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا: صدر گسٹاوو

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ "کوئی بھی معقول انسان نسل کشی کرنے والوں کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں رکھ سکتا"۔

 

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر صدر گسٹاوو کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پیج سے اپنے خلاف تنقیدی بیانات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "نسل کشی ہوتی دیکھنے کے باوجود سفارتی تعلقات منقطع نہ کرنا کسی بھی معقول انسان کے لئے قابل قبول صورتحال نہیں ہے۔ اس وقت انسانیت کے خلاف ایک جُرم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے اور ہم سب انسان ہیں"۔

 

واضح رہے کہ کولمبیا نے غزّہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری حملوں کی وجہ سے 3 مئی کو سرکاری سطح پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

 

اسرائیل کے ساتھ قطع تعلقی کے فیصلے پر کولمبیا حکومت کو سابقہ صدور 'ایوان ڈوک' اور 'جان مینول سانٹوس'  کی سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


: ٹیگز



التالي
امریکہ سمیت متعدد ممالک کی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
السابق
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے جبری نقل مکانی اورحملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح میں 6 لاکھ بچوں کو جانے کے لیے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں