بحث وتحقیق

تفصیلات

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں خوفناک شوٹنگ کے حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں خوفناک شوٹنگ کے حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جسکا شکار  اسکول کے معصوم بچے تھے اور پوری دنیا کو نفرت، نسل پرستی، ایمانی واخلاقی قدروں کے زوال کی خطرناک وبا سے خبردار کرتا ہے جوکہ بلا تفریق مذہب و ملت پوری انسانیت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے 
اس لئے مسلم علماء کا یہ عالمی اتحاد پوری دنیا سے ان مشکلات کا جڑ سے علاج کرنے اور صحیح ایمان اور سچی وحقیقی اخلاقی اقدار کی طرف لوٹ آنے کا مطالبہ کرتا ہے 
اس اتحاد کو اس گھناؤنے جرم سے سخت مایوسی اور تشویش ہوئی ہے جوکہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں معصوم بچوں پر اندھادھند گولی باری اور اسکے نتیجے میں متعدد معصوموں کی جان کے ضیاع کی صورت میں  سامنے آیا ہے 
یہ اتحاد تشدد اور مجرمانہ اعمال کو شدت کے ساتھ مسترد کرنے کے اپنے دائمی موقف پر زور دیتا ہے اور دوھراتا ہے چاھے اسکی کچھ بھی وجوھات اور محرکات ہوں اس وضاحت کے ساتھ کہ یہ سارے مجرمانہ کام حرام ہیں جنکو آسمانی شریعتیں اور خدائی قوانین کسی بھی طرح قبول نہیں کرتے " من قتل نفسا بغير نفس فكأنما قتل الناس جميعا ومن أحياها فكأنما أحيا الناس جميعا "  ( المائده 32 ) 
اس لئے یہ اتحاد پوری دنیا کی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اداروں سے معصوم عوام کی حفاظت کرنےاور ان جرائم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت اور ضروری اقدامات کرنیکا مطالبہ کرتا ہے اور یہ ایمانی واخلاقی اقدار کو مضبوط کرکے ، انسانیت سے سچی محبت اور نفرت ونسل پرستی کو مسترد کرکے اور ہر طرح کے جرائم کی روک تھام کے لئے سخت قوانین بناکر کیا جاسکتا ہے
 
مسلم علماء کا یہ عالمی اتحاد متاثر خاندانوں اور امریکی حکومت سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد مکمل شفایابی کے لئے دعا کرتا ہے 

ڈاکٹر علی محیی الدین القرہ داغی سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں