بحث وتحقیق

تفصیلات

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کا مذمتی بیان

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز مظلوم فلسطینی جرنلسٹ کے جنازے اور اسکو قبرستان لے جانے والے لوگوں کے جم غفیر پرظالم قابض اسرائیلی فوج کا حملہ مکمل غیر انسانی، غیر اخلاقی، مجرمانہ اور ہر طرح سے شدید قابل مذمت عمل ہے جو کہ ہر طرح کی دینی اقدار اور انسانی اخلاقیات کے خلاف ہے 
یہ اتحاد ساری دنیا سے اسکی مذمت کرنے اور ان لاابالی قابض ظالموں کو سخت سزا دینے کے لئے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے 
یہ اتحاد عالمی برادری سے اس مجرمانہ واقعے کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیق کا مطالبہ کرتا ہے جس میں اس ظالم جابر، نسل پرست قابض ٹولے کے کسی فرد یا کسی ڈیپارٹمنٹ کو شریک نہ کیا جائے 

یہ یونین شھید جرنلسٹ شیریں ابوعاقلہ کی فیملی، الجزیرہ نیٹ ورک، اور ساری فلسطینی قوم عوام اور لیڈر شپ سمیت سب سے اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے 
مسلم علماء کایہ عالمی اتحاد آزاد دنیا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے عمومی طور پرفلسطین میں اور خاص طور پر بیت المقدس اور مسجد اقصی میں مقدس جگہوں اور وہاں رہنے والے معصوم لوگوں کے خلاف مجرمانہ کاروائیوں کی تحقیق میں اس ظالم جابر قابض نظام کے کسی بھی قانونی یا انسانی شراکت داری کے خلاف ہے جوکہ میڈیا کے لوگوں، عورتوں اور بچوں اور معصوم فلسطینی عوام کے خلاف ہر طرح کی وحشت اور بربریت کو روا رکھتا ہے 
اس لئے یہ اتحاد اس ناجائز قابض نظام کے خلاف کڑا اور فیصلہ کن موقف اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے 

اسی طرح سے یہ اتحاد پوری عالمی برادری سے یہ التجاء کرتا ہے کہ وہ فلسطین یوکرین اور دنیا کے دوسرے کونوں اور ملکوں میں ظالم اور جابر قابضوں کے تعلق سے دوہرے معیاروں کو واضح طور پر مسترد کریں 
کیونکہ ہمارے اوپر یہ عظیم ذمہ داری ہے جس کے بارے میں ہم اللہ تعالی کے سامنے جواب دہ ہونگے اور تاریخ اور اپنی آنیوالی نسلوں کے سامنے ذمہ دار ہونگے 

بے شک اللہ تعالی اپنے بنائے ہوئے نظام پر مکمل قدرت رکھتا ہے لیکن اکثر لوگ ان باتوں کو نہیں سمجھتے 

صدر 
ڈاکٹر احمد الریسونی 
جنرل سیکریٹری 
ڈاکٹر علی محیی الدین القرہ داغی


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں