بحث وتحقیق

تفصیلات

ایران، شدید بارش اور سیلاب سے 18 افراد جان بحق

ایران کے دارالحکومت تہران کے نواحی دیہات میں شدید بارشوں سے  پیدا ہونے والی سیلابی تباہ کاریوں  میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

نیشنل کرائسز سنٹر کے سربراہ حسن نامی نے بتایا کہ تہران کے مشرق میں واقع گاؤں ویسکارے میں سیلاب کے باعث ایک شخص ہلاک اور 14 گاڑیاں  زیر آب  آگئیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تہران کے مرزداران گاؤں میں صورتحال زیادہ سنگین ہے، نامی نے بتایا کہ مکانات زیر آب آگئے ۔نامی نے بتایا کہ مرزداران میں اب تک 6 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

ہلال احمر امداد ی تنظیم کے سربراہ مرتضی مرادی پور نے اعلان کیا کہ تہران کے شمال مغرب میں امام زادے داؤد گاؤں سے مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلال احمر امداد اور بچاؤ تنظیم کے سربراہ مرتضی مرادی پور نے اعلان کیا کہ تہران کے شمال مغرب میں امام زادے داؤد گاؤں سے مزید دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

مرادی پور کا کہنا تھا کہ اس طرح امامزادے داؤد گاؤں میں سیلاب سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی اور لاپتہ 19 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں