بحث وتحقیق

تفصیلات

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر 26 اہداف کو نشانہ بنا ڈالا

واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں  جہادِ اسلامی  کے 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی  فوج نے  اپنے ٹویٹر پیج   پر  جہاد ِ اسلامی  کے  نئے اہداف کو  تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔

بیان کے مطابق  تباہ کیے جانے والے  مقامات  میں ہتھیار، میزائل اور مارٹر گولوں کے کارخانے  شامل  تھے۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ حملے شروع ہونے کے بعد سے جہادِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے 26 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے گئے 55 میزائلوں کو بے اثر کر دیا۔

Yediot Ahronot اخبار نے بھی لکھا ہے کہ غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں اور  ڈراونز  نے  16 ٹن گولہ بارود استعمال کیا۔

خبر میں بتایا گیا  ہے کہ حملوں میں لڑاکا طیاروں سمیت  50  ڈراونز  نے بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ محصور غزہ کی پٹی پر شروع کیے گئے حملے کے دائرہ کار میں ایک "ہائی کمان  سنٹر " قائم کیا گیا ہے اور تقریباً 25000 ریزرو فوجیوں کو ڈیوٹی پر طلب کیا گیا ہے۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں