بحث وتحقیق

تفصیلات

سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات کی مہم

سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب میں فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عوام ’ساہم‘ ایپ کے ذریعے اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

کے ایس ریلیف کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ سعودی امدادی سینٹر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مہم چلا رہا ہے، اور ادارے کی سرگرمیوں سے دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کے لیے سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادا کیے جانے والے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔

کے ایس ریلیف کی ایک ٹویٹ کے مطابق سعودی عرب نے شاہ سلمان کی ہدایت پر پاکستان سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہنگامی فضائی پل قائم کیا جسے کے ذریعے 180 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا۔

مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور پاکستان کے پہاڑی شمالی علاقوں میں برف پگھلنے سے آنے والے سیلاب نے تین کرور 30 لاکھ  کو متاثر کیا ہے اور تقریباً 14 سو لوگ جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

پاکستان میں حکام نے بنیادی ڈھانچے، مکانات اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 30 ارب ڈالر لگایا ہے۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں