بحث وتحقیق

تفصیلات

آذربائیجان ۔ آرمینیا جھڑپوں میں جانی نقصان میں اضافہ

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں شروع ہونے والے تنازعات میں اس کے شہید ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 79 ہو گئی ہے۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر شہداء کے ناموں کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

اس کے مطابق اس فہرست میں 12 ستمبر کو آرمینیا کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں دونوں ممالک کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں شہید ہونے والے 79 فوجیوں کے ناموں کو جگہ دی گئی ہے۔

وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ 12 ستمبر کی رات آذربائیجان کے داشکیسن، کیلبازار، لاچین اور زنگیلان سمتوں میں آرمینیائی افواج کی بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کے نتیجے میں یہ تنازعہ شروع ہوا تھا۔

سفارتی رابطوں کے نتیجے میں بتایا گیا  تھا کہ دوسری قاراباغ جنگ کے بعد سب سے بڑے تصادم  میں آذربائیجان اور آرمینیا نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

آرمینیا نے  ہلاک شد گان  کی تعداد 135 بتائی ہے۔

آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ یہ  تصادم میں ہلاک  ہونے والے  تقریباً 100 آرمینیائی فوجیوں کی لاشیں آرمینیا کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں