بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے خارج

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 4 سال بعد گرے لسٹ سے  خارج کر دیا ۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر ٹی راجا کمار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں تھا اور حکام کی جانب سے بڑی محنت کے بعد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے حوالے سے کمزوریوں  پر قابو پاتے ہوئے 34 نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیا۔  ہمارا ادار ہ پاکستان  کا اس پیش رفت پر خیر مقدم کرتا ہے۔

 راجا کمار نے بتایا  کہ پاکستان اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ پر مؤثر کام کر رہا ہے، متعلقہ  ٹیم نے  اس ضمن میں اصلاحات کی تصدیق کی ہے  اور اس عمل کو جاری رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کی قابلیت اور عزم کا مشاہدہ ہوا  ہے۔ یہ اصلاحات ملک اور خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے  خوش آئند ہیں البتہ  انہیں مزید کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمیں امید ہے پاکستان نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ریجنل شراکت دار ایشیا پیسفک گروپ سے تعاون جاری رکھے گا۔

 


: ٹیگز



التالي
ایران میں شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ ملک کے کئی شہروں میں جاری ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں