بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحاد عالمی برائے مسلم اسکالرز شدید زلزلہ سے متاثرہ انڈونیشیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے. اور برادر انڈونیشن عوام کے لیے امداد کی اپیل کرتا ہے.

اتحاد عالمی شدید زلزلہ سے متاثرہ انڈونیشیا کے ساتھ یکجہتی  کا اظہار کرتا ہے اور مصیبت کی اس کے گھڑی ، جس نے تکلیف دہ اثرات چھوڑے،  برادران انڈونیشیا کی خدمت اپنی تعزیت پیش کرتا ہے. اتحاد ان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کرتا ہے. 
اتحاد عالمی، انڈونیشیا کے عوام، صدر اور حکومت کے ساتھ ان کے دردناک دکھ میں یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑا ہے ۔اتحاد عالمی انڈونیشیا کی حکومت، عزیز انڈونیشیا کے عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے. ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء عطا فرمائے۔
اتحاد عالمی اس امر کی ضرورت پر زور دیتا ہے ہے کہ ان کی امداد ایک مذہبی فریضہ ہے۔
اتحاد عالمی اسلامی ممالک، خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور مخیر حضرات سے فوری امداد کا مطالبہ کرتا ہے. 
اتحاد عالمی انڈونیشیا میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے. واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 7 کی شدت سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد 252 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
اتحاد عالمی انڈونیشیا کے عوام، صدر اور حکومت سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہلاک شدگان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کو بہترین اجر عطا فرمائے، ، انہیں جنت الفردوس میں داخل کرے۔  اور ان کے اہل خانہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ، اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے. 
یونین نے "اسلامی ممالک، خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور مخیر لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زکوٰۃ، عام خیرات اور دیگر سے فوری ریلیف کا فریضہ انجام دیں۔"جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :مثل المومنین فی تواددھم وتراحمہم کمثل جسد واحد الخ کہ اہل ایمان کی مثال آپسی محبت اور رحم دلی میں ایک جسم کی ہے کسی ایک عضو میں تکلیف ہوتی ہے تو تمام اجزاء متاثر ہوتے ہیں. 
 ڈاکٹر علی قرہ داغی جنرل سیکرٹری 
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز 
جمعرات: 30 ربیع الثانی 1444ھ
بمطابق: 24 نومبر 2022ء


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں