بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی افغان دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے سامنے ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے

اتحادِ عالمی افغان دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے سامنے ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے 
 عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کے سیکرٹری جنرل محترم شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی نے افغان دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے سامنے ہونے والے دھماکے کی یونین کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اس حملے میں (سرکاری ذرائع کے مطابق) 14 ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ۔
یونین ہمیشہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ یہ کارروائیاں   مجرمانہ اور دہشت گردانہ ہیں، چاہے اس مجرمانہ ہلاکت خیز واقعہ کے انجام دینے والے جو بھی ہوں ۔ ایسے مجرم عناصر  سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، اور اتحاد عالمی اس امر کو بھی باور کرانا چاہتا ہے کہ  ان مجرموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن اسلام کی شبیہ کو مسخ کرنے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی اور ان کی شہہ پر اس طرح کی غیر انسانی کاروائیاں انجام دی گئیں. 
اتحاد عالمی قتل و غارتگری کے انجام بد سے آگاہ کرتا ہے ۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا (مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ ) المائدہ 32۔
ترجمہ :اس کے سبب ہم نے بنی اسرائیل پر لکھ دیا کہ جس نے کسی جان کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے بدلے کے بغیر کسی شخص کو قتل کیا تو گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کردیا اور جس نے کسی ایک جان کو (قتل سے بچا کر) زندہ رکھا اس نے گویا تمام انسانوں کو زندہ رکھا اور بیشک ان کے پاس ہمارے رسول روشن دلیلوں کے ساتھ آئے پھر بیشک ان میں سے بہت سے لوگ اس کے بعد (بھی) زمین میں زیادتی کرنے والے ہیں ۔
اس دردناک موقع پر، یونین متاثرین کے اہل خانہ اور امارت اسلامیہ افغانستان، عوام،  اور حکومت سے تعزیت پیش کرتی ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے، ، سلامتی، امن اور استحکام کا مطالبہ کرتی ہے۔ ۔
 
پیر: 9 جمادی الثانی 1444ھ
بمطابق: 2 جنوری 2023ء
ڈاکٹر علی قرہ داغی
سیکرٹری جنرل


: ٹیگز



التالي
اتراکھنڈ میں مسلم علاقے کے رہائشیوں نے 4000 سے زیادہ مکانات کو مسمار کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف احتجاج کیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں