بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی ملت اسلامیہ کو قبلہ اول اور سفر معراج کے مرکز مسجد اقصٰی بارے میں ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے

اتحادِ عالمی ملت اسلامیہ کو  قبلہ اول اور سفر معراج کے مرکز مسجد اقصٰی بارے میں ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے

مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین ملت اسلامیہ کو- چاہے وہ حکام ہوں یا عوام ہوں -یہ یاد دہانی کراتی ہے کہ : وہ اپنے پہلے مقصد، مسجد اقصٰی ،جو اہل ایمان کا قبلہ اول ہے جہاں سے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر معراج کا آغاز کیا اس سلسلے میں میں ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں. اس تعلق سے بیدار ہوں ،اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔
ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کا جائز، قومی، حب الوطنی اور انسانی فرض ہے کہ وہ مسجد اقصٰی کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
اتحاد عالمی ان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انتہاپسنددائیں بازو کی حکومت کا مقابلہ کریں، جس نے اپنے پہلے دن سے ہی متعدد فلسطینیوں کو قتل کرنے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے اور الاقصیٰ کے مبلغ شیخ عکرمہ صبری کے گھر پر چھاپہ مارنا شروع کیا تھا، اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے۔
اتحادِ عالمی  نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی غاصب صیہونیوں کے ساتھ اور غاصب انتہا پسند قاتلوں کے ساتھ تعاون کرے گا انھیں سنگین نتائج اور بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گے۔
ہم اس امر پر جازم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے  جو جلد یا بدیر پورا ہو کر رہے گا (أَلَآ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ) ...بے شک، اللہ کا وعدہ سچا ہے، لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے) یونس-55۔

بیان کا متن:-

اتحاد عالمی بڑے دکھ اور تشویش کے ساتھ جابر و قابض صیہونی حکومت کے زیر سایہ رہائش پذیر اپنے فلسطینی بھائیوں کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، خاص طور پر انتہاپسنددائیں بازو کی حکومت جس نے اپنے اقدامات کا آغاز بغیر کسی جائز سبب کے قتل و غارت گری سےاور قید و بند کے ساتھ  کیا. ان ظالموں کو ان ظالمانہ کارروائیوں پر  فخر ہے. ۔ان ظالموں نے گھروں کے تقدس کو بھی پامال کر دیا ، جب کہ  قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ عکرمہ صابری کے گھر پر چھاپہ مارا، خدا ان کی حفاظت کرے۔
اس تکلیف دہ صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے، عالمی یونین  ملت اسلامیہ - حکام اور عوام کو - مندرجہ ذیل امور کی ہدایت دیتی ہے :
1-اتحاد عالمی امت مسلمہ کو ان کے اولین مقصد کے لیے اس عظیم ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔ کہ  مسجد اقصیٰ، ہمارا قبلہ اول اور پیارے برگزیدہ ہستی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کا مرکز ہے ۔
2- اس بات پر زور دیتا ہے کہ یروشلم، الاقصیٰ اور فلسطین کا دفاع ایک قانونی ذمہ داری ہے، اور ایک قومی، وطنی اور انسانی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ہر ممکن تعاون کرنا اعزاز اور وقار ہے۔
اتحاد عالمی ان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انتہائی صہیونی دائیں بازو کی حکومت کا مقابلہ کریں، جو پورے فلسطین کو نگلنا چاہتی ہے - اگر ہوسکے - تو قانونی، ، قومی اور انسانی فرض ہے کہ ظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہو، تو آپ کیا کرتے ہیں؟اگر معاملہ ہمارے قبلہ اول کا ہو تو یہ ذمہ داری اور پختہ ہوجاتی ہے ؟
لہٰذا عالمی  یونین صیہونی غاصب کے ساتھ معاملات کرنے یا اس کے ساتھ تعاون، یا کسی بھی ملک میں اسے قبول کرنے کی اپنی سخت مذمت کی تجدید کرتی ہے۔
صیہونیوں کی جارحیت سے روکنے کے لیے ان کے خلاف کھڑا ہونا اور آزادی تک مزاحمت کرنا واجب ہے۔
اور یونین اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ انجام کار صالحین اور مجاہدین کی فتح ہو گی،ملت اسلامیہ کے سامنے مزاحمتی منصوبے کے علاوہ کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے، خاص طور پر عربوں اور فلسطینیوں کے لیے، کیونکہ موجودہ حکومت فلسطینیوں کے لیے کچھ بھی تسلیم نہیں کرتی۔ تو کیا امن نام کی کوئی چیز باقی رہے گی ؟!!
 اس امر سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ظالم کتنا ہی طاقتور ہے ، جب ظلم عروج پر پہنچتا ہے اور پروان چڑھتا ہے، تو ظالم اللہ تعالیٰ گرفت میں آجاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی یہی سنت ہے۔ ہمیشہ ناانصافی کو شکست ہوئی ہے ، ظلم کا خاتمہ ہوا ہے قبضہ عارضی ہے، سچائی کی فتح ہونے والی ہے، اور آزادی آنے والی ہے - انشاء اللہ۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعْدِ ٱلذِّكْرِ أَنَّ ٱلْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ ٱلصَّٰلِحُونَ (اور ہم نے زبور میں ذکر کے بعد لکھا ہے کہ زمین میرے نیک بندوں کو ملے گی) انبیاء  -105۔

پیر: 9 جمادی الآخر 1444ھ

بمطابق :2 جنوری 2023 

ڈاکٹر علی قرہ داغی ۔جنرل سیکرٹری 
حبیب سالم سقاف الجفری  صدر


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے انٹرنیشنل یوتھ فورم کے صدر اور ممبران کا شاندار استقبال ۔
السابق
اتراکھنڈ میں مسلم علاقے کے رہائشیوں نے 4000 سے زیادہ مکانات کو مسمار کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف احتجاج کیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں