بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے انٹرنیشنل یوتھ فورم کے صدر اور ممبران کا شاندار استقبال ۔

اتحاد عالمی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی  نے آج پیر کو اتحادِ عالمی کے ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنے دفتر میں انٹرنیشنل یوتھ فورم کے صدر جناب یلماز بلگین اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران - جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا - یونین اور انٹرنیشنل یوتھ فورم کے درمیان تعاون کے شعبوں اور آپسی روابط کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، ساتھ ہی ملت اسلامیہ کو درپیش کئی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں ملت کے نوجوانوں کے تعاون پر توجہ دی گئی۔ جن میں خاص طور پر اسلامی تحریکات اور علماء کی صلاحیتوں اور ان کے تجربات کو نوجوانوں کی نئی نسل تک منتقل کرنا شامل ہے ۔
میٹنگ کے بعد فورم کے چیئرمین اور ممبران نے شیخ علی قرہ داغی کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور اپنی قوم کے مقاصد کی حمایت میں ان کی عظیم کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے   یادگار اسلامی پینٹنگ پر مشتمل ایک شیلڈ پیش کی۔
واضح رہے کہ " انٹرنیشنل یوتھ فورم " کا قیام سال 2005 میں عمل میں آیا تھا اور اس کا مستقل ہیڈ کوارٹر انقرہ میں ہے۔
ماخذ: الاتحاد العالمی


: ٹیگز



التالي
اتحادِ عالمی کے رکن ڈاکٹر محمد نعیم یاسین کی 80 سال کی عمر میں وفات پر اتحادِ کا اظہار تعزیت
السابق
اتحادِ عالمی ملت اسلامیہ کو قبلہ اول اور سفر معراج کے مرکز مسجد اقصٰی بارے میں ان کی ذمہ داریاں یاد دلاتا ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں