بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی صیہونی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے مسجد الاقصیٰ کے صحن میں زبردستی بزور طاقت گھس جانے کی شدید مذمت کرتا ہے اور فلسطینیوں سے قدس کے دفاع کی اپیل کرتا ہے (بیان)

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالر نے یہ بیان جاری کیا ہے کہ ہم 
صیہونی انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اطمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ کے صحن میں زبردستی بزور طاقت گھس جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اور اپنی قوم سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کی اپیل کرتے ہیں ،

اتحاد عالمی نے فلسطینیوں بالخصوص بیت المقدس کے باشندے سے اپیل کی کہ وہ ثابت قدم رہیں اور دفاع کریں۔
بیان کا متن:
مسلم اسکالرز کی بین الاقوامی یونین، مسجد اقصیٰ اور القدس الشریف میں صیہونی غاصبوں کے بار بار حملوں اور دراندازی کی ناکام کوششوں، مسجد اقصیٰ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش سمیت مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر انتہائی تشویش اور گہرے دکھ کے ساتھ  حالات پر گہری نظر رکھتی ہے۔ ۔
ان میں سے آخری سانحہ صہیونی انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنا تھا۔
لہٰذا، یونین اپنی قوم سے اپنے جائز، قانونی اور بین الاقوامی حق کا دفاع کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، اور حیرت کا اظہار کرتی ہے کہ یہ قوم کب تک جامد رہے گی؟
یونین ہمارے تمام بیت المقدس اور فلسطینی بھائیوں سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے تیزی سے اٹھیں، اور اس میں ثابت قدم رہیں، کیونکہ  اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد انھیں سے امید ہے۔
یونین اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور فلسطین کی مقبوضہ سرزمین مسلمانوں کی  امانت ہے اور وہ اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے اور پھر آنے والی نسلوں کے سامنے جواب دہ  ہیں۔

منگل: 10 جمادی الثانی 1444ھ

بمطابق: 3 جنوری 2023ء


ڈاکٹر علی قرہ داغی

(سیکرٹری جنرل)


: ٹیگز



السابق
اتحادِ عالمی کے رکن ڈاکٹر محمد نعیم یاسین کی 80 سال کی عمر میں وفات پر اتحادِ کا اظہار تعزیت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں