بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز ،ترکیہ اور شام کے عوام ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں کھڑا ہے اور ان سب کے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔

اتحاد عالمی، ترکی اور شام کے پیارے عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے. اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔
اتحادِ عالمی اس بات پر زور دیتا ہے کہ مصیبت زدہ لوگوں کو امداد فراہم کرنا ایک مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔
لہذا اسلامی ممالک، خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور مخیر حضرات سے  اپیل ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر ترک و شامی عوام کی فوری امداد کریں. 
پریذیڈنسی آف ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ کی طرف سے شائع کردہ معلومات کے مطابق، جنوبی ترکی میں پیر کی صبح سویرے، ریکٹر اسکیل پر 7.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد اس پورے علاقے میں زبردست تباہی پھیل گئی. انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز ترکی اور شام میں اپنے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔
اتحادِ عالمی، ترکیہ اور شام کے عوام کے تئیں اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ زلزلہ متاثرین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، ان کو بہترین اجر عطا فرمائے،  انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ جنت الفردوس میں انھیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ اور پیاروں کو صبر اور تسلی بخشے ، زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ، اور ترک سرزمین کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ فرمائے آمین ۔
اتحادِ عالمی نے "اسلامی ممالک، خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور خیر خواہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زکوٰۃ، عام خیرات اور دیگر سے فوری ریلیف کا فریضہ انجام دیں۔ 
جیسا کہ اللہ تعالى نے فرمایا : (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ..)سارے اہل ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں. اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم كمثل الجسد إذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى) : کہ اپنی محبت، رحم دلی اور ہمدردی میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے ، اگر ان میں سے کوئی ایک کسی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو باقی جسم بے خوابی اور بخار ودیگر تکالیف میں شامل ہو تا ہے) ( بخاری، مسلم) 

پیر: 15 رجب 1444ھ
 بمطابق: فروری 06، 2023

 ڈاکٹر علی قرہ داغی
 (جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں