بحث وتحقیق

تفصیلات

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر رہے ہیں:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے قاہرامان مراش اور دیگر دس اضلاع میں  تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر نے انقرہ میں واقع ریاستی رابطہ مرکز میں قاہرامان مراش  میں آنے والے زلزلے سے متعلق ایک بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ہماری جمہوری ہی نہیں بلکہ علاقائی اورعالمی تاریخ  کی بد ترین تباہی ہے، اب تک 3549 افراد ہلاک اور 22168زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اب تک آٹح ہزار افراد کو ملبے  سے زندہ بھی نکال لیا گیا جو کہ خوش آئند ہے۔

صدر نے کہا کہ  حکومت آئین کی قرارداد119  کے تحت زلزلے سے متاثرہ دس اضلاع میں  تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے،اب تک چون ہزار خیمے،ایک لاکھ دو ہزار بستر اور دیگر ضروری اشیا متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی ہیں،دور حاضر میں 53317 امدادی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

صدر نے بتایا کہ ہماری جینڈرمیری کے ہزاروں ماہرین اورساحلی محافظوں سے وابستہ بحری جہاز اور کشتیاں بھی خطے  کے لیے روانہ ہو چکی ہیں،اس وقت علاقے میں ایک ہزار کے قریب ایمبولینسیں اور دو ایمبولینس طیاروں سمیت پانچ ہزار طبی اہلکار بھی

مصروف عمل ہیں،اب تک ستر ممالک اور چودہ عالمی اداروں کی جانب سے ہم نے امداد کی پیشکش قبول کر لی ہے،مجھے اٹھارہ حکومتی سربراہوں نے ٹیلیفون پر اپنی مدد اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس تباہی پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہےمیں ان تمام سربراہوں کا مشکور ہوں۔


: ٹیگز



السابق
31 گھنٹوں کے بعد ملبے تلے سے 15 ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا، ترکیہ

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں