بحث وتحقیق

تفصیلات

ترک اور شامی عوام کے ساتھ اتحادِ عالمی کے علماء کا اظہارِ یکجہتی

ترک اور شامی عوام کے ساتھ اتحادِ عالمی کے علماء کا اظہارِ یکجہتی
پیر کی صبح جنوبی ترکی اور شمالی شام میں آنے والے زلزلے کے بعد ، جس کی شدت ترک ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 7.8 ڈگری تھی، جس کے نتیجے میں ترکی اور شام میں زبردستی تباہی پھیل گئی ، ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے ،اس بدترین سانحہ کے موقع پر  برادرترک و شامی عوام کے ساتھ  یکجہتی کے اظہار میں اتحاد عالمی سب سے پیش پیش رہا. اتحادِ عالمی کے ذمہ داروں نے برادر جمہوریہ ترکیہ کے حکام کے ساتھ فوری رابطہ کر کے ان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور انہیں تعزیت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ  اس ہولناک انسانی آفت کے موقع ہم ترک اور شامی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔
حادثہ کے بعد فوری بیان۔

   یونین کے جنرل سیکرٹریٹ نے اس بدترین حادثے کے فوراً بعد ایک فوری بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے پیارے ترک اور شامی عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں صبر اور تسلی عطا فرمائے، اور زخمیوں کو شفاء عطا فرمائے، اس بیان میں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصیبت زدہ کی امداد کرنا اور مصیبت کو دور کرنے کے لیے دست تعاون دراز کرنا ایک شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردغان سے تعزیت:

   بین الاقوامی اتحاد برائے مسلم اسکالرز ، کی نمائندگی کرتے ہوئے اتحاد کے صدر ڈاکٹر حبیب سالم سقاف جفری اور  سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر علی قرہ داغی  نے یونین کی جانب سے  ترک صدر رجب طیب اردگان کواور متاثرین کے اہل خانہ کودردناک دکھ کے اس موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انہیں صبر اورثابت قدمی عطاء فرمائے ، اور زخمیوں کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے. 
 ہم برادر ترک عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے، محترم جناب رجب طیب اردوان کے لیے صحت و تندرستی اور عظیم کامیابیوں کے لیے دعا کرتے ہیں . 
شام کے مفتی شیخ اسامہ رفاعی سے تعزیت:

   انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے شام کے علاقوں،  میں رونما ہونے والے بدترین زلزلہ کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے برادر شامی عوام اور ملک کے مفتی اعظم شیخ اسامہ رفاعی سے فوری طور پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے جو قبل سے ہے جنگ اور تباہی کے شکار ہیں. اس زلزلے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے. مصیبت کی اس گھڑی میں ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام ممالک اسلامیہ کی حفاظت فرمائے، انھیں ہر شر سے محفوظ رکھے اور انھیں امن وامان کی نعمت عطا فرمائے. 

اتحادِ عالمی کے اراکین سے چندہ فراہمی :

    پریزیڈنسی اور جنرل سیکرٹریٹ نے یونین کے تمام ممبران سے شام اور ترکیہ کے بھائیوں کی مدد کے لیے مادی تعاون پیش کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ یہ عمل مصیبت زدہ لوگوں کے لیے امداد اور عطیات جمع کرنے کے سلسلے کا نقطہ آغاز ثابت ہو سکے. 
بعد ازاں مصیبت زدگان کے لیے ریلیف فراہم کرنے کی اس تحریک میں ملت اسلامیہ کے دیگر افراد اور ادارے بھی شامل ہوسکیں. 

ترکی اور شام کے برادران ملت کی حمایت کے لیے پوری ملت سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل :

یونین نے شامی اور ترک عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، ان پر آنے والے عظیم نقصان اور تباہ کن زلزلے کے بعد، پوری ملت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد اور تعاون کا فریضہ انجام دینے کے لیے پوری طرح مستعد ہو جائیں۔ 
نیز یونین نے اسلامی ممالک، خیراتی اور انسانی ہمدردی کے اداروں اور مخیر حضرات سے زکوٰۃ، صدقات اور دیگر عطیات سے مصیبت زدگان کے لیے فوری ریلیف کا فریضہ انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ ان مصیبت زدہ بھائیوں کا ہمارے اوپر یہ حق ہے. جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ..)تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں. اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :(مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم كمثل الجسد إذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى) رواه البخاري ومسلم وغيرهما.(مومنوں کی مثال آپس کی محبت، رحم اور ہمدردی میں ایک جسم کی سی ہے ۔... 

  یونین کی فقہ اور فتویٰ کمیٹی نے  ایسے مواقع پر زکوٰۃ کی پیشگی ادائیگی کے جواز کا فتوی صادر کیا ہے. اتحاد عالمی دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ زلزلے سے متاثرہ اپنے بھائیوں کی امداد کے لیے اپنے صدقات اور عطیات سے خرچ کرنے میں جلدی کریں اور اپنے آپ کو زکوٰۃ تک محدود نہ رکھیں، بلکہ دیگر رقومات سے بھی تعاون کریں؛ کیونکہ یہ نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تعاون ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : (وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ‌ٱلۡبِرِّ ‌وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ)  [المائدہ: 2]، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ایسے مواقع پر خرچ کرنے والوں کو ان کی طرف واپسی اور ان کے مال میں برکت کی بشارت دی ہے. (وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن شَيۡءٖ فَهُوَ ‌يُخۡلِفُهُۥۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلرَّٰزِقِينَ) [سبأ: 39]   

  کمیٹی نے زکوٰۃ کی ادائیگی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے اور اس بات کی بھی وضاحت کی کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے زکوٰۃ کی رقوم قابل اعتماد اداروں کے ذریعے بھیجی جائیں. اگر زکوٰۃ دینے والا زکوٰۃ کسی معتبر اتھارٹی یا ادارے کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے ادا کرتا ہے، تو وہ اپنے فرض سے بری ہو جاتا ہے اور اس قابل اعتماد اتھارٹی کو سونپ کر اس کی طرف سے زکوٰۃ کی فرضیت ساقط ہو جاتی ہے،  اداروں کو ان لوگوں کو رقوم کی ادائیگی کے بارے میں پوری احتیاط اور چھان بین سے کام کرنا چاہیے. 

   ہمارے بہت سے علماء نے ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں ترکی اور شامی عوام کے لیے عطیات اور امداد جمع کرنے کے لیے شرکت کی ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کو اپنی رحمت خاصہ سے سرفراز فرمائے ، اور متاثرین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ملک اور عوام کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے اور انہیں امن وسلامتی  کی نعمت سے ہمکنار فرمائے آمین.


: ٹیگز



السابق
ترکی زلزلہ: حضور اکرم کے گستاخانہ خاکے بنانے والی میگزین کی گھٹیا حرکت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں