بحث وتحقیق

تفصیلات

شیخ قرہ داغی نے ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں اسلامی مراکز اور ہسپتال کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا

ترکی اور بحیرہ اسود کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے تعزیت کے لیے اپنے دورہ ترکی کے موقع پر، اتحاد عالمی کے سیکرٹری جنرل شیخ علی قرہ داغی نے ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں میں  اسلامی مراکز اور ہسپتال کی تعمیر پر زور دیا۔ 

شیخ علی قرہ داغی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی مرکز اور ہسپتال خطے میں بہت اہم ہوں گے، کیونکہ زخمیوں اور زلزلہ زدگان کو طبی امداد فراہم کی جائے گی، اور مصیبت زدہ افراد کی نفسیاتی اور اخلاقی مدد کی جائے گی۔
شیخ علی قرہ داغی نے زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھنے میں ترک شریعہ بورڈ کے عظیم کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے اس آفت سے نمٹنے کے لیے ترکی میں متعلقہ حکام کی جانب سے کیے گئے بہترین ریلیف ورک اور انسانی تعاون اور رفاہی کاموں کی بھی تعریف کی اور اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی اور شام میں بحیرۂ اسود کے علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 تھی، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، اور بڑے پیمانے پر مادی نقصانات بھی ہوئے، کیونکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے ۔ ترکی اور شام دونوں میں اس زلزلے سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 50,000 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، جس نے اس زلزلے کو خطے کی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفات میں سے ایک بنا دیا۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں