بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی برائے سلم اسکالرز کے صدر نے انسانی مشکلات کی اس گھڑی میں ترکی اور شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے ان کی امداد اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی اپیل کی ۔

انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز کے صدر حبیب سالم سقاف جفری نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ترکی اور شامی عوام کو درپیش مشکلات اور آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ حبیب سالم نے ترکی اور شام کے بھائیوں اور بہنوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور ان متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں کرنے پر ترکی کی حکومت، عوام اور صدر کا شکریہ ادا کیا۔ الجفری نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ترکی اور شام میں اپنے محتاج بھائیوں اور بہنوں کی کفالت کے لیے اپنا فرض ادا کریں اور ان کے لیے صحت یابی اور راحت کے لیے دعا کریں، انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا۔ یونین کے صدر نے اپنی تقریر کے اختتام پر یہ دعا بھی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دلوں کو اپنے بھائیوں کے لیے محبت سے معمور فرمادے اور ان انسانی فتنوں کے مقابلہ میں اپنے مقاصد کو یکجا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بروئے کار لانا چاہیے اور خطے میں اپنے بھائیوں کی مدد، اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے خاندانوں، بچوں اور بزرگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے. یونین کے سینئر علماء کا ایک وفد، جس کی سربراہی شیخ حبیب جفری، اور یونین کے سکریٹری جنرل علی قرہ داغی، اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران، متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہے اور المناک واقعات اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے امدادی اور خیراتی مہمات میں مصروف عمل ہے.


: ٹیگز



التالي
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محموداسعد مدنی نے ترکی کے زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں