بحث وتحقیق

تفصیلات

رمضان المبارک کی آمد سے عین قبل سعودی "انڈر 15" کے کوچ رومانیہ کے "برگا ڈینیل" نے اسلام قبول کر لیا.

15 سال سے کم عمر سعودی "احد " ٹیم کے کوچ رومانیہ کے " برگا ڈینیل" نے کلب کے میڈیا سینٹر ہال میں شہادتیں کے اقرار کر نے کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ ایک سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر ایک بیان شائع کیا، جس میں ڈینیل نے تمام افراد، بالخصوص کلب کی انتظامیہ اور اس کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا، اور " اسلام کے خاندان میں شامل ہونے پر خوشی " کا اظہار کیا۔ برگا ڈینیل کا اسلام قبول کرنے کا اعلان مدینہ میں جمعیۃ الدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجاليات کے دفتر کے نمائندہ مبلغ "حیان بن مثنی ال یافی" کی موجودگی میں ہوا۔ ڈینیل کھیلوں کی بہت ہی نمایاں شخصیات میں شامل ہے، اور بطور کوچز، کھلاڑی، فزیکل ٹرینرز اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، ڈینیل ان افراد میں شامل ہیں جو حالیہ برسوں میں سعودی عرب میں کام کے لیے آئے اور دین اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں