بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اتحاد واتفاق اور یکجہتی اور تعاونِ باہمی کی گزارش کرتا ہے

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز مسلم امہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہے اور اتحاد واتفاق اور یکجہتی اور تعاونِ باہمی کی گزارش کرتا ہے

 

نیز عالم اسلام میں اتحاد، رواداری، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

نیز  مسلمان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور دعا کی گذارش کرتا ہے جو خوشی اور مسرت کے اظہار سے محروم ہیں، اور جو پوری دنیا میں غربت، جنگوں اور جارحیت کا شکار ہیں۔

بیان کا متن:

اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جو تمام جہانوں کا رب ہے، اور درود و سلام ہو ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی آل اور صحابہ کرام پر، اما بعد:

عیدالفطر اور رحمتوں اور برکتوں کے مہینے کے اختتام کے موقع پر، انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی جانب سے ملت اسلامیہ بالخصوص قائدین، علماء، مفکرین اور عوام کے لیے نیک تمنائیں اور برکتیں پیش کی جاتی ہیں. اس کے ساتھ خوشی کے اس موقع پر مندرجہ گذارشات بھی کی جاتی ہیں.

 

اول: ہمیں ملت اسلامیہ سے یہ امید ہے کہ انھوں نے اس ماہ مقدس کے روزے رکھ کر اور اس کی راتیں عبادت میں بسر کر کے وہ اس مقدس مہینے کے روزے سے حقیقی معنوں میں مستفید ہوئے ہوں ، تقویٰ، نیکی اور صدقہ کے اصولوں کو اپنے اندر سمیٹا ہو اور روزے کے اصلی مقصد کو حاصل کیا ہو ، جو کہ خدا تعالیٰ کا قرب اور تقویٰ کا ادراک ہے: { لعلکم تتقون. تاکہ تم متقی اور پرہیز گار بن سکو ۔}

دوم: عید مسلمانوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ایسے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو خوشی اور مسرت کے مواقع سے محروم ہیں، اور جو دنیا کے تمام حصوں میں غربت، مصائب، جنگوں اور جارحیت کا شکار ہیں، اور دعا کے ذریعے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں.

سوم: عید کی خوشیوں کے موقع پر ہم مسلم اقلیتوں اور دیگر ایمان والے بھائیوں کے حقوق کی یاد دہانی کراتے ہیں ہیں، خاص طور پر ہندوستان، ترکستان، کشمیر، یورپ اور دیگر میں مظلوم اقلیتوں کا خیال رکھیں.

چہارم : ہم پوری ملت اسلامیہ کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ اپنے اولین مقصد "فلسطین اور القدس الشریف" اور اس کے شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کو فراموش نہ کریں، اور ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو جائیں اور تعاون کریں تاکہ مسجد اقصٰی کی حفاظت ہوسکے نیز صہیونی دشمن کے مذموم منصوبوں اور شہریوں کے خلاف اس کے گھناؤنے جرائم کو روکنے کے لیے  اس سلسلے میں جرات مندانہ اور موثر موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

پنجم: ہم قوم کے قائدین، علمائے کرام، دانشوران ، اہلِ فکر، اور میڈیا والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم کی اس حالت کا خود جائزہ لیں کہ قوم کس حال کو پہنچ چکی ہے، اور اتحاد، تعمیری تعاون اور یکجہتی کے فروغ کے لیے مزید کوششیں کریں ۔  تاکہ خیر امت کے طور پر ہم اپنے مطلوبہ کردار کو بہتر طور پر انجام دے سکیں.  (کنتم خیر امۃ اخرجت للناسط) سورۃ آل عمران/ آیت 110۔

ششم : ہم اپنی قوم کو نیک کاموں میں مسابقت کی ترغیب دیں اور اس حوالے سے ضرورت مندوں، بیواؤں اور یتیموں کی مدد کے لیے مال خرچ کریں ، خاص طور پر ان حالات میں جن سے امت مسلمہ اور  گزر رہی ہے، اس لیے کہ صدقہ بندہ کو اپنے رب کے قریب کرتا ہے، مصیبتوں کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کے غضب کو کم کرتا ہے اور عمر میں اضافے کا باعث ہے الطبرانی (8/312)

 

جمعہ: یکم شوال 1444ھ

بمطابق: 21 اپریل 2023ء

 

ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری)                           ڈاکٹر سالم سقاف جعفری (صدر)

سیکرٹری جنرل،                                                                                  فیڈریشن کے صدر


: ٹیگز



التالي
یمن: نماز عید کے خطبہ پر اختلاف، خطیب کا قتل
السابق
حماس کے اعلیٰ عہدے داروں کا2015 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ؛عمرہ کی سعادت

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں