بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کے ہیڈکواٹر میں سیکرٹری جنرل نے ممتاز ہندوستانی عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کا استقبال کیا

اتحادِ عالمی کے ہیڈکواٹر میں سیکرٹری جنرل نے ممتاز ہندوستانی عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کا استقبال کیا

 

اتحادِ عالمی سیکرٹری جنرل، محترم شیخ علی قرہ داغی، نے گزشتہ روز دوحہ میں اپنے دفتر میں،ممتاز ہندوستانی عالم محترم شیخ خلیل الرحمن سجاد نعمانی، سے ملاقات کی. مولانا نعمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن عاملہ اور سابق ترجمان ہیں

ملاقات کے دوران ملت اسلامیہ سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جہاں مسلم اقلیتوں کے لیے مذہبی فریضہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جس کا مقصد مذہبی اور قانونی امور پر شعور اور تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔

میٹنگ کے دوران انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اور شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے ہندوستانی علماء کرام کے درمیان مستقل تعلقات اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا،  ہرسال ایک سالانہ اجلاس منعقد ہوا کرتا ہے جس مذہبی اور سماجی مسائل پر تجربات اور خیالات کے تبادلے ہوتے ہیں ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس اسلامی یونین کی جانب سے دنیا بھر کے مذہبی اسکالرز کے درمیان رابطے اور تعاون کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی مستقل کوششوں کے تحت منعقد کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلامی اقدار کی حمایت اور مسلم معاشروں میں ان کی نشر و اشاعت میں کردار ادا کرنا ہے۔

ــــــــــــــــــــــــــ

* اقرأ الخبر بالعربي: الأمين العام في مكتبة بالدوحة يستقبل العالم الإسلامي الهندي سجاد نعماني

میڈیا آفس..


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں