ترکیہ کے بااثر اسلامی اسکالر، ، طریقہءِ نقشبندیہ کے مرشد ، شیخ سید عبدالباقی ایرول الحسینی نقشبندی کا اڈیمان کے ایک اسپتال میں 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
اڈیمان ترکی کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جو کچھ ددنوں قبل خطرناک زلزلہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا.
شیخ عبدالباقی الحسنی رحمۃ الله علیہ مشہور روحانی شخصیت ہیں. جن کی خانقاہ سے بہت سے بندگان خدا کی اصلاح ہوئی ۔آپ کا سلسلہ خالد یہ نقشبندیہ کے نام اور عرف میں "طریقہ منزل" کے نام سے مشہور ہے انھوں نے نقشبندیہ طریقت ترویج و اشاعت کے لیے اپنی پوری زندگی ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر کیا۔ شیخ کی طرف سے چلائے جانے والے اڈیمان میں واقع مدرسہ منزیل کے طلباء پورے ترکی میں پھیلے ہوئے ہیں۔
"منزل "جماعت کی بنیاد نقشبندی بزرگ شیخ محمد رشید یورال نے رکھی تھی . یہ نام جنوبی ترکی کی ریاست ادیامان کے گاؤں "منزل" سے منسوب ہے۔
1980 میں فوجی بغاوت کے بعد اس گروپ کی سرگرمی پورے ترکی میں اور خاص طور پر ملک کے مغربی علاقوں میں وسیع پیمانے پر پھیل گئی۔
" منزل جماعت " وابستگان کی تعداد اور وسیع سماجی اثر و رسوخ کے لحاظ سے سب سے بڑی مذہبی جماعت شمار کی جاتی ہے۔
شیخ "عبدالباقی الحسینی" 2 مئی 1949 کو صوبہ آدیمان کے علاقے قہطا کے گاؤں "منزل" میں پیدا ہوئے. ان کے والد کا اسم گرامی سید "عبدالحکیم الحسینی" ہے ، جو نقشبندی طریقہ کے شیوخ میں سے ایک ہیں۔ آپ خانوادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق رکھتے ہیں. آپ کا سلسلہ نسب اس طرح ہے :
الشيخ عبد الباقي ابن الشيخ عبد الحكيم بن الشيخ محمد الحسيني ابن معروف الحسيني ابن طاهر بن كمال بن حاجي ابو طاهر بن سعيد ابو الخير بن علي بن خليل بن حسن بن محمود بن علي بن تاج الدين بن قاسم بن ادريس بن جعفر بن قاسم بن كمال الدين بن فلاح بن محمد بن تاج الدين بن ماجد الدين بن احمد بن شرف الدين بن علي زين العابدين بن حسين بن علي كرم الله وجهه
جب آپ کے بڑے بھائی سید "محمد راشد ایرول" جو اپنے والد کے بعد شیخ طریقت مقرر ہوئے تھے، 22 اکتوبر 1993 کو وفات پا گئے تو شیخ "عبدالباقی الحسینی" ان کی جگہ اس طبقہ کے شیخ مقرر کیے گئے۔
انھوں نے اپنے گاؤں میں اپنے والد کے مدرسہ میں عربی زبان اور دینی شرعی علوم کی تعلیم حاصل کی ، ۔
ترکی میں آئے زلزلہ کے دوران
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی حمایت کے لیے بین الاقوامی تنظیم کے چیئرمین، اور مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن۔ ڈاکٹر محمد الصغیر نے 23 /2/2023 کو آپ کی خانقاہ کا اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز دوحہ قطر کے ایک وفد کے ساتھ دورہ کیا تھا اور آپ کی ضیافت سے فیضیاب ہوئے تھے. اور انھوں نے اس کی ایک رپورٹ الجزیرہ آن لائن میں تحریر کیا تھا اور شیخ کا تذکرہ بلند پایہ کلمات کے ساتھ کیا تھا.
شیخ "عبدالباقی الحسینی" کا انتقال 74 سال کی عمر میں اسپتال میں ہوا جہاں وہ صحت کے مسائل کے باعث زیر علاج تھے ان کی میت کو ادیامان ریاست کے قحطا کے علاقے "منزل" میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
اللہ شیخ کے درجات بلند فرمائے۔آمین💙🤲🏻
#فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کہ ایصال ثواب
ضرور کریں. شکریہ
بندہ خالد نیموی قاسمی.
رکن الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین دوحہ قطر