تازہ ترین خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

اس مضمون کا اشتراک کریں:

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2022ء)   پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسزنے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کلاچی میں ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ہیں، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
 

متعلقہ خبریں۔

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و فکری نمایاں منصوبوں پر تبادلۂ خیال

دوحہ: وزیرِ اوقاف کی رئیسِ اتحاد سے ملاقات، علمی و
اشتہار
100%