بحث وتحقیق

صدر کا دفتر

صدارتی آفس کی سرگرمیاں

استنبول میں، اتحادِ عالمی کے صدر محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی اور امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر اوقاف،و حج محترم شیخ ڈاکٹر نور محمد ثاقب کے درمیان ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات عالم اسلام کے علماء کی مشاورتی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوئی؛ جس میں افغان وزارت اوقاف کے امور خارجہ کے سربراہ شیخ فضل محمد حسینی نے بھی شرکت کی۔

5/16/2024

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے جماعت اسلامی ہند کے صدر شیخ سید سعد اللہ حسینی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عالم اسلام کے اسکالرز کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس ملاقات میں جماعت اسلامی ہند کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان احمد رفیقی نے بھی شرکت کی۔

5/16/2024

استنبول میں، شیخ علی قرہ داغی نے عالم اسلام کے علماء کے مشاورتی سربراہی اجلاس کے موقع پر گینیا بساؤ کے ائمہ کرام کی قومی یونین کے صدر شیخ سلمان سے ملاقات کی۔ اجلاس میں امام یونین کے ایکسٹرنل ریلیشن ذمہ دار شخصیت شیخ سعد بالدی نے بھی شرکت کی ۔

5/16/2024

استنبول میں منعقدہ "عالم اسلام کے علماء کی مشاورتی سربراہی کانفرنس" میں محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی ، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ایک پر اثر جامع تقریر کی جس میں انہوں نے ایک بین الاقوامی اتحاد کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔جس کا مقصد مظلوموں کی حفاظت اور نسل کشی کو روکنا ہو ، خاص طور پر غزہ میں، جو المناک واقعات اور انتہائی تکلیف حالات گذشتہ کئی مہینوں سے جاری ہیں ۔

5/15/2024