الرابط المختصر :
"یورپ میں مسلمان"... اتحاد ِعالمی کے جنرل سیکرٹری نے (بیرون ملک) علماء ازھر کی یونین کے ایک موقر وفد سے ملاقات کی.
انٹر نیشنل یونین فار مسلم اسکالرز کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی قرہ داغی نے پیر کی سہ پہر،یونین کے ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنے دفتر میں محترم ڈاکٹر اشرف غالی، جنرل سیکرٹری رابطہ علماء ازہر(بیرون ملک ) کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز کے رکن اور ان کے ہمراہ ایک موقروفدکا استقبال کیا۔
تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے دوران، انہوں نے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز اور رابطہ علماء ازہر (بیرون ملک) کے درمیان تعاون کے شعبوں اور مضبوط تعلقات کے امکانات کا جائزہ لیا، نیز دونوں تنظیموں کے درمیان آپسی ہم آہنگی، اور اسلام کے تعارف کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا.
دونوں شخصیات نے اسلام اور یورپ میں مسلمانوں سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا خاص طور پر اسلامی تشخص کے تحفظ میں عالمی اتحاد کے کردار اور انتہا پسنددائیں بازو کے عناصر کے عروج کے پس منظر میں یورپ میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ۔
ڈاکٹر اشرف غالی نے رابطہ علماء ازہر کا تعارف کراتے ہوئے اس کی مختلف سرگرمیوں، پروگرام اور شعبوں کی کارکردگی سے اتحاد عالمی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی قرہ داغی کو واقف کرایا
ملاقات کے اختتام سے پہلے شیخ علی قرہ داغی کی خدمت میں ان کی ہمہ جہت خدمات کے اعتراف میں دو شیلڈز پیش کی گئیں، پہلی ہیلسنبرگ میں سنی اوقاف کی جانب سے، اوقاف کے بانی رکن کے طور پر، اور دوسری شیلڈ رابطہ علماء ازہر کی جانب سے ۔ یورپ میں مسلمانوں کے معاملات سے دلچسپی اور بہتر رہنمائی میں اتحاد عالمی کے فعال کردار کے اعتراف میں پیش کی گئی.
قابل ذکر ہے کہ "رابطہ علماء ازہر بیرون ملک" جامعہ ازہر کے علماء کا ایک یونین ہے، جو 2020 میں قائم ہوا،جس کا دائرہ کار بر اعظم یورپ ہے. اس کا صدر دفتر سویڈن میں ہے اور اس کی شاخیں ناروے اور آئرلینڈ میں ہیں اور بہت جلد ڈنمارک، اٹلی اور اسپین میں اس کی شاخیں کھلنے والی ہیں۔
رابطہ کا مقصد یورپ میں اسلام اور اس کی بنیادی تعلیمات کا فروغ اور اس کا دفاع ، اسلام اور رسول اسلام کا تعارف ، نو مسلمانوں کی سرپرستی اور تعاون ، اور یورپ کے حالات کے تناظر میں متعدد درپیش معاملات سے متعلق فتوے اور بیانات جاری کرنا، جامعہ ازہر سے وابستہ علماء کی خبر گیری ، دینی مراکز، دینی تنظیموں اور مساجد کے ساتھ تعاون شامل ہے ۔ تاکہ یورپ میں اسلامی برادری کی ضروریات و مشکلات کا حل بہتر طور پر پیش کیا جائے.
ماخذ: اتحاد عالمی