البحث

التفاصيل

اسلامی معاشیات کے ماہر، باوقار شاہ فیصل ایوارڈ سے سرفراز ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی کی وفات پر اتحادِ عالمی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

الرابط المختصر :

اسلامی معاشیات کے ماہر، باوقار شاہ فیصل ایوارڈ سے سرفراز ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی کی  وفات پر اتحادِ عالمی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔
قضائے الٰہی سے اسلامی معاشیات کے ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی کی 90 سال کی عمر میں وفات پاگئے. یقیناً ان جیسی سعید روحوں کے لیے اللہ رب العالمین کا یہ ارشاد ہے :یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئنَّةُۗۖ(۲۷)ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ(۲۸)
اے اطمینان والی جان۔اپنے رب کی طرف اس حال میں واپس آ کہ تو اس سے راضی ہووہ تجھ سے راضی ہو۔
مرحوم -  1931 میں ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں پیدا ہوئے،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی. انہوں نے 1966 عیسوی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، اس کے بعد 1966ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ۔ معاشیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسی یونیورسٹی میں اسلامیات کے پروفیسر، پھر جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور اس کے اسلامک اکنامک سینٹر میں معاشیات کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے. 
بعد میں وہ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، لاس اینجلس میں سینٹر فار نیئر ایسٹرن اسٹڈیز کے رفیق اور جدہ میں اسلامی ترقیاتی بینک کے اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں وزٹنگ پروفیسر مقرر کیے گئے ۔
پروفیسر صدیقی نے ہندوستان، سعودی عرب اور نائیجیریا کی متعدد یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کے متعدد مقالوں کی نگرانی کے فرائض انجام دیے اور اسلامی بینکاری پر  کئی اہم کتابیں انگریزی میں لکھیں۔
آپ کی اہم تصانیف مندرجہ ذیل ہیں :
- اسلام میں جائیداد کا نظریہ (انگریزی میں: Islam's View on Property ) طبع 1969. 
- دی اکنامک انٹرپرائز ان اسلام میں. طبع 1972۔
اسلامی اقتصادی سوچ (انگریزی میں: Muslim Economic Thinking ) 1981 ء
1983 میں  غیر سودی بینکنگ ۔Banking Without Interest)‏ 
1985 میں اسلامی معیشت میں انشورنس ۔Insurance in an Islamic Economy)‏
ان کے بہت سے کاموں کا عربی، فارسی، ترکی، انڈونیشین، مالائی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے، 
مرحوم کو 1402ھ (1982ء) میں اسلامی علوم کے شعبے میں کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز اور اسلامی معاشیات کے میدان میں ان کی خدمات پر شاہ ولی اللہ ایوارڈ (انڈیا، 2003) ملا۔ .
ان کا انتخاب سال 2001 میں اسلامی اقتصادیات کی عالمی تنظیم کے صدر کے طور پر کیا گیا. وہ اسلامی علوم میں متعدد خصوصی جرائد کے ادارتی بورڈ کے صدر یا رکن بھی رہے ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے اسلامی ادارہ برائے تحقیق و تربیت کے مشاورتی بورڈ کے رکن بھی تھے 

ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی کی وفات سے ملت اسلامیہ ایک ماہر معاشیات اسکالر سے محروم ہو گئی ہے، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان پر رحم فرمائے اور ان کی بخشش فرمائے، اور ان کو بہترین اجر عطا فرمائے،  انھیں جنت الفردوس  میں داخل فرمائے۔  ان کے اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں. 


 ڈاکٹر علی قرہ داغی (جنرل سیکرٹری) 
ڈاکٹر حبیب سالم سقاف. (صدر) 
 جمعہ: 19ربیع الثانی 1444ھ
 مطابق: 13 نومبر 2022ء


: الأوسمة



السابق
ماذا قال البهي الخولي للقرضاوي؟!

مواضيع مرتبطة

البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع