الرابط المختصر :
30ہزار مساجد کو مندر میں بدلنا ہے ،وی ایچ پی کا اعلان،ویڈیو وائرل
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پرچارک اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) آرگنائزنگ سکریٹری ایشور لال نے راجستھان کے لوہاوت میں کہا کہ ہندوتو تنظیمیں 30,000 مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ ترشول دیکشا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایشورلال نے کہا "ہم نے رام مندر بنایا ہے اور ہم نے اس کی تعمیر کی ہے۔ اب ہمیں مزید 30,000 مساجد کو مندروں میں تبدیل کرنا ہے۔ ,ہندوتو لیڈر نے اپنی تقریر میں حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوے کہا”حلال مصنوعات کبھی نہ خریدیں۔ پیسہ کس کو ملتا ہے؟ مسلمانوں کو،” انہوں نے ملک میں آبادی کا قانون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا، "بجرنگ دل آبادی کنٹرول قانون کو نافذ کرنے میں حکومت کی مدد کرے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنظیم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنائے گی۔
اس بیان کی ویڈیو رابطہ عامہ کے مختلف سائٹس پر عام ہو رہی ہے.