البحث

التفاصيل

مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اعلیٰ منتخب

الرابط المختصر :

مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی (عمر 53 سال) ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اعلیٰ منتخب

 

ندوۃ العلماء لکھنوء کی مجلس عاملہ نے مولانا بلال عبد الحی الحسنی الندوی کو ندوۃ العلماء کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا، ان شاء اللہ موصوف سابق صدر محترم شیخ محمد  رابع الحسنی الندوی، کی جگہ لیں گے جو جمعرات، 13 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی طرف سے تہنیتی پیغام

"انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز" نے مولانا بلال عبد الحی ندوی کو اپنی مخلصانہ مبارکباد اور دعائیں پیش کیں، اور   بڑے اعتماد کے ساتھ اس امر پر زور دیا کہ وہ بہت اچھی طرح اس عہدہ کو سنبھالیں گے اور تعمیری جہات میں اضافہ کریں گے۔

اتحادِ عالمی نے ندوۃ العلماء کی بروقت کوششوں کی تعریف کی۔جس کے نتیجے میں اتحاد واتفاق برقرار رہا.

عالمی اتحاد برائے "مسلم اسکالرز" نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ شیخ بلال عبد الحی ندوی کی اس اعلیٰ عہدے پر موجودگی یونین اور ندوۃ العلماء کے درمیان ممتاز تعلقات کو مضبوط کرے گی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے افق کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگی۔

مسلم سکالرز کی یونین نے مطلوبہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعادہ کیا۔

شیخ بلال عبد الحی الحسنی الندوی کون ہیں؟

شیخ بلال عبد الحی الحسنی: عظیم اسلامی مصنف مولانا محمد الحسنی کے صاحب زادے اور اپنے دادا محترم مولانا ابو الحسن علی الحسنی الندوی کے وارث ہیں۔ 3 اکتوبر 1969 کو شمالی ہندوستان میں رائے بریلی میں ولادت ہوئی ۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم رائے بریلی اور لکھنؤ کے مدارس میں حاصل کی، پھر 1988 عیسوی میں دارالعلوم ندوۃ العلماء میں اعلیٰ تعلیم کی سند حاصل کی۔بطور خاص حدیث نبوی اور اس سے متعلق علوم میں مہارت حاصل کی، اور سند فضیلت حاصل کی۔ ۔

بعد ازاں وہ درس و تدریس اور نظم وانتطام کے امور انجام دینے لگے  اور "مدرسہ ضیاء العلوم" ، "دار عرفات" اور "امام ابی الحسن الندوی مرکز برائے تحقیق، دعوت اور اسلامی فکر" کا انتظام سنبھال لیا۔ "

انہوں نے کئی عرب اور اسلامی ممالک کا دورہ کیا، علمی و ادبی سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کی اور اردو زبان میں بہت سی مفید کتابیں لکھیں۔ان کے بہت سے تحقیقی وعلمی مضامین اور تحقیقی مقالے رسائل اور اخبارات میں شائع ہوئے ہیں. اور ان میں سے کچھ سیمیناروں اور کانفرنسوں میں پیش کیے گئے۔ .

اللہ تعالیٰ انھیں سلامت رکھے

ماخذ: یونین


: الأوسمة



البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع