البحث

التفاصيل

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز نے عالم اور مبلغ شیخ ڈاکٹر احمد الحمادی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا

الرابط المختصر :

اتحادِ عالمی برائے مسلم اسکالرز نے عالم اور مبلغ شیخ ڈاکٹر احمد الحمادی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا 

 

"يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي

 

’’ اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ جا، اس حال میں کہ تو بھی راضی ہے اور تیرا رب بھی راضی ہے ، تو میرے خاص بندوں میں شامل ہو جاؤ اور میری جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ ‘‘

 

ایک اسلامی داعی کے طور پر نیک اعمال کرنے سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد مشہور عالم اور مبلغ شیخ ڈاکٹر احمد الحمادی کی وفات کی خبر خدا کی مشیت پر راضی اور تقدیر سے مطمئن دلوں کے ساتھ ہمیں موصول ہوئی ۔

 

خدا ان پر رحم کرے، مرحوم ان مخلص مبلغین میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کو خدا کی طرف دعوت دینے اور دین کے دفاع کے لیے وقف کر دی۔

 

وہ اپنے اخلاق، افعال، الفاظ، کوششوں اور نیکی کے لیے کاوشوں کے ذریعے دعوت دیا کرتے تھے۔

 

وہ اپنی خوش مزاجی اور عجز و انکساری کے لیے بھی مشہور تھے،  آپ جہاں کہیں بھی ہوتے ان کے طرز عمل اور حرکات و سکنات میں انکساری کی صفات عیاں تھی. مرحوم عام طور پر مسکراتے رہتے تھے 

 

انسان دوستی، سماجی اور فلاحی کاموں میں مرحوم کے ثبت کردہ واضح نقوش آج بھی موجود ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں ان کا بڑا کردار تھا ۔ دعوت کی دنیا میں وہ ایک چمکتے ہوئے ستارے کے مانند تھے  انہوں نے دین اسلام کی اشاعت اور اس کی اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد اور قربانیوں سے بھری تاریخ لکھی ہے، جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

 

مرحوم نے ایک ثقافتی اور روحانی میراث چھوڑی جس کی گہرائی اور گیرائی دونوں مسلم ہے ۔ انھوں نے انسانی، سماجی اور رفاہی کاموں کے شعبوں میں اعلیٰ سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔ 

 

مرحوم کی وفات سے ملت اسلامیہ ایک نیک سیرت اور مخلص عالم اور مبلغ سے محروم ہو گئی ، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، ان پر وسیع رحم فرمائے، ، ان کو بہترین اجر عطا فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں داخل فرمائے۔ جنت کے باغ میں ان کو انبیاء اور صادقین اور  صحابہ کرام کے ساتھ جمع فرمائے اور ان کے اہل و عیال، عزیز و اقارب اور ساتھیوں کو صبر و سکون عطا فرمائے. آمین 

 

 

 

 

 

انا للہ وانا الیہ راجعون 

 

 

 

ہفتہ: 29 ربیع الاول 1445ھ

 

 مطابق :   14 اکتوبر 2023 AD

 

 

 

 ڈاکٹر علی قرہ داغی   (سیکرٹری جنرل)                                            ڈاکٹر سالم سقاف الجفری                                               (صدر )

 


: الأوسمة



السابق
زيارة فضيلة الأمين العام لجامعة وان تسلط الضوء على مقاصد الشريعة وأهميتها في تقدم الأمة

مواضيع مرتبطة

البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع