البحث

التفاصيل

ورلڈ اسلامک اکنامکس فورم کے افتتاحی اجلاس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم سے یونین کے صدر کی ملاقات

الرابط المختصر :

ورلڈ اسلامک اکنامکس فورم کے افتتاحی اجلاس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم سے یونین کے صدر کی ملاقات

 

 

ورلڈ اسلامک اکنامکس فورم کی سرگرمیوں کے تحت منعقد ایک اہم تقریب میں، جو 28 اور 29 مئی 2024  کو منعقد ہورہا ہے ،  شیخ ڈاکٹر علی القرادغی، صدر انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے فورم کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب انور ابراہیم سے ملاقات کی۔

پروگرام کے آغاز میں ملائیشیا کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی انور ابراہیم نے عزت مآب شیخ علی محی الدین قرہ داغی کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی شرکت پر ان کی ستائش کی۔ اس شاندار استقبال پر ڈاکٹر علی قرہ داغی  نے پرتپاک استقبال کے لیے وزیر اعظم کا مخلصانہ شکریہ کا اظہار کیا، اور عالمی سطح پر اسلامی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے علماء اور فیصلہ سازوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

 

ہر سال منعقد ہونے والے ورلڈ اسلامک اکنامکس فورم ایک سرکردہ پلیٹ فارم ہے جس میں پوری اسلامی دنیا سے علماء، ماہرین اقتصادیات اور فیصلہ سازوں کی شرکت ہوتی ہے ۔ اس فورم کا مقصد اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور اسلامی معاشیات کے میدان میں سرمایہ کاری اور اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ فورم کے شرکاء مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں جن میں اسلامی مالیات، تجارت، پائیدار ترقی، تکنیکی جدت، خاص بات یہ ہے کہ اس امر پر بھی بحث ہوتی ہے کہ ان موضوعات کو اسلامی اصولوں کے مطابق کیسے ڈھالنا ہے۔

 

 

 

یہ بات قابل غور ہے کہ شیخ علی محی الدین قرہ داغی مرکزی بینک آف ملائیشیا کی دعوت پر ملائیشیا میں ہیں، جہاں وہ مرکزی بینک کے ملازمین کے لیے دو روزہ تربیتی کورس فراہم کریں گے، جس کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور اسلامی مالیات کی سمجھ میں اضافہ کرنا ہے۔.

 

 

 

ماخذ: الاتحاد


: الأوسمة



التالي
معاني تطهير البيت الحرام ودعوة إبراهيم عليه السلام
السابق
البيت الحرام ومقام إبراهيم .. المكانة والقدسية

مواضيع مرتبطة

البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع