البحث

التفاصيل

شیخ علی قرہ داغی نے ملت اسلامیہ میں باصلاحیت افراد کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملت کا فروغ تخلیقی صلاحیتوں سے لیس افراد کے ذریعے ہوگا ۔

الرابط المختصر :

شیخ علی قرہ داغی نے ملت اسلامیہ میں باصلاحیت افراد کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملت کا فروغ تخلیقی صلاحیتوں سے لیس افراد کے ذریعے ہوگا ۔

 

 یمن کے ہونہار لوگوں کے لیے پہلے سائنسی فورم کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر میں، بین الاقوامی یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر محترم شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے تمام علمی اور تکنیکی شعبوں میں ہونہار  اور باصلاحیت افراد کی تربیت اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

اس مجلس کا اہتمام یمنی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی نے کیا تھا اور اس میں ممتاز علماء کرام نے شرکت کی جن میں یونین کے نائب صدر محترم شیخ عصام البشیر اور محترم شیخ محمد الحسن الددو بھی شامل تھے.  یہ علمی سمپوزیم  بعنوان "ہیومینٹیز اینڈ اسلامک سائنسز میں ٹیلنٹ: روٹنگ اور ریویلنگ کے درمیان۔"

 

 منعقد ہوا 

 

افتتاحی سیشن میں اپنے خطاب میں، یونین کے صدر نے زور دیا کہ یہ باصلاحیت افراد ترقی اور فروغ کے حصول کے لیے قوم کی امید کی نمائندگی کرتے ہیں، انھوں نے ان باصلاحیت نوجوانوں صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی قیادت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 

اپنی تقریر میں، شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے اسلامی تہذیب اور تاریخ سے متعدد مثالیں پیش کیں.  اور ہونہار لوگوں کو منتخب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کے نشوونما کے بارے میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو پیش فرمایا. 

۔ شیخ القرادغی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ ابتدائی تعلیمی طریقوں کو استعمال کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، ۔

 

شیخ القرادغی نے اس بات پر زور دیا کہ ملت اسلامیہ کو ہونہار لوگوں کی دیکھ بھال کے سسٹم کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ خلافت کے پیمانے کے دو ترازو یعنی مذہبیت اور شہریت کے درمیان صحیح توازن قائم کیا جا سکے اورمختلف شعبوں میں ترقی و خوشحالی کے پہیے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 


: الأوسمة



السابق
هيئة مغربية: نظمنا 103مظاهرات في 40 مدينة دعما للشعب الفلسطيني

مواضيع مرتبطة

البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع