تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب

اس مضمون کا اشتراک کریں:

اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب
ہمارے لیے بھی ایسے ہی یہ ایک قیمتی دن ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے بھائیوں کے لیے ہے: سعودی سفیر نواف بن سعید الماکی
اس سال ملک میں یوم آزادی منفرد انداز میں منایا گیا۔ پاکستان میں غیر ملکی سفارت خانوں بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفارت اور قونصل خانوں نے یادگار تقاریب کا انعقاد کیا۔

اسی ضمن میں اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے پاکستان کا قومی دن منایا۔

سفیر خادم الحرمین الشریفین نواف بن سعید الماکی نے مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ پر اپنےخصوصی پیغام میں کہا کہ ’ہمارے لیے بھی ایسے ہی یہ ایک قیمتی دن ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے بھائیوں کے لیے ہے۔‘
سعودی سفیر کے مطابق سفارت خانے میں پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مملکت کے سفیر نے سفارت خانے کے پاکستانی سٹاف میں تحائف تقسیم کیے اور یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
’گذشتہ روز ہم نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے مقامی بھائیوں کے ساتھ سفارت خانے میں جشن منایا۔‘

ٹیگز

متعلقہ خبریں۔

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کیمجلسِ عاملہ کے ساتویں اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

تازہ ترین پوسٹس

100%