تازہ ترین خبریں

افغانستان کے صوبہ بلخ کے گورنر اور طالبان کے ایک اہم کمانڈر اپنے دفتر میں ایک بم دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں۔

اس مضمون کا اشتراک کریں:

بلخ کے پولیس ترجمان آصف وزیری نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’صبح گورنر محمد داؤد مزمل سمیت دو افراد دھماکے میں شہید ہو گئے ہیں۔‘

انہوں نے کہا واضح نہیں کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا۔
محمد داؤد مزمل طالبان کے ان اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کو ہلاک کیا گیا ہے۔
طالبان نے اگست 2021 میں افغانستان کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

ان کو پہلے مشرقی صوبے ننگرھار کا گورنر تعینات کیا گیا تھا جہاں انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں کی سربراہی کی۔
فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد تشدد میں واضح کمی رپورٹ ہوئی ہے تاہم داعش کی جانب سے متعدد حملوں کے بعد سکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ ان کو ’اسلام کے دشمنوں نے شہید کر دیا ہے۔‘

گزشتہ سال سے طالبان کے لیے داعش سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ داعش نے افغان شہریوں اور غیرملکیوں پر حملے کیے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں۔

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کیمجلسِ عاملہ کے ساتویں اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

تازہ ترین پوسٹس

100%