تازہ ترین خبریں

اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈینش سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے. شہباز شریف

اس مضمون کا اشتراک کریں:

اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، 
ڈینش سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے. شہباز شریف 

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اشتعال انگیز ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے،مہذب دنیا کو ایسے واقعات کی شدید مذمت کرنی چاہیے، اسلامو فوبیا سے لڑنے کیلئے عالمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر ہم سخت رنجیدہ ہیں، اس واقعے سے ہمارے دلوں کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں۔

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کیمجلسِ عاملہ کے ساتویں اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

تازہ ترین پوسٹس

100%