تازہ ترین خبریں

ترکیہ: ہم، موغادیشو میں حملوں کے شدید مذمت کرتے ہیں

اس مضمون کا اشتراک کریں:

ترکیہ نے، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں اموات پر، تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری  بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کثیر تعداد میں اموات پر ہمیں دِلی افسوس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ان منفور حملوں کے شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنّی ہیں۔ ہم، ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور دوست اور برادر صومالی عوام  اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں"۔

بیان میں زخمیوں میں سے کچھ کا علاج موغادیشو رجب طیب ایردوان تعلیمی و تحقیقی ہسپتال میں جاری  ہونے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ خبریں۔

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کیمجلسِ عاملہ کے ساتویں اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

برازیلین فٹبالر آغوشِ اسلام میں

تازہ ترین پوسٹس

100%