تازہ ترین خبریں

📚 حصاد الفكر | محترم شیخ ڈاکٹر عصام البشیر کی نئی موسوعی تصنیف

اس مضمون کو شیئر کریں:

📚 حصاد الفكر | محترم شیخ ڈاکٹر عصام البشیر کی نئی موسوعی تصنیف

 

محترم شیخ ڈاکٹر عصام احمد البشیر،(
صدر مؤسسة أمناء الأقصى للدعاة وخريجي الشريعة اور نائب صدر عالمی اتحاد برائے مسلم
اسکالرز) نے اپنی تازہ ترین موسوعی اور فکری تصنیف “حصاد الفكر” پیش کی ہے۔
یہ پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو ان کی دعوتی، علمی اور ادارہ جاتی جدوجہد کا جامع
مرقع ہے، اور کئی دہائیوں پر محیط علمی و فکری خدمات کا نچوڑ فراہم کرتا ہے۔

یہ سلسلہ پانچ مربوط اور ہم آہنگ کتابوں
پر مشتمل ہے:

مفاہیم في الوعي وبناء السعي

الأمة ومرتكزات البناء الحضاري

الدولة والمجتمع: رؤى وإضاءات

مقدمات في التأصيل، وكلمات في التنزيل

بين قيم النماء ومقاصد الجمال (جس
میں فلاحی و خیراتی کاموں، ترقیاتی جہتوں، فنون اور جمالیات کے فقہی پہلوؤں پر روشنی
ڈالی گئی ہے)

اپنی مقدمہ میں شیخ البشیر اس مجموعے
کا تعارف اس طرح کراتے ہیں:

“یہ تہذیبی سفر کے توازن کو درست رکھنے اور
اس کی فکری بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ اس میں شامل متنوع افکار
و تصورات فکر کی بالیدگی اور تحریکِ بیداری کے راستوں کو زرخیز بنانے میں مددگار ہیں۔”


یہ گراں قدر علمی سرمایہ قاری کو اسلامی تہذیب کے گہرے فہم، اس کی اساسات اور تجدیدی
اصولوں کی طرف ایک بصیرت افروز سفر پر لے جاتا ہے۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* للاطلاع
على الترجمة الكاملة للخبر باللغة العربية
، اضغط (هنا).

ٹیگز

متعلقہ خبریں۔

محترم شیخ ڈاکٹر علی محی الدین قرہ داغی کی جانب سے امیرِ والد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

12 جولائی 2026 بسم اللہ الرحمن الرحیم «﴿يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ

عالمی اتحاد برائے مسلم اسکالرز کیمجلسِ عاملہ کے ساتویں اجلاس کا اختتامی اعلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے

تازہ ترین پوسٹس

100%