البحث

التفاصيل

استاد نظام الدین عبدالحمید الشیخ بزینی کی وفات حسرت آیات پر اتحاد کا اظہار افسوس  جوکہ عراق کے معروف ومشہور داعیوں میں سے تھے 

استاد نظام الدین عبدالحمید الشیخ بزینی کی وفات حسرت آیات پر اتحاد کا اظہار افسوس 
جوکہ عراق کے معروف ومشہور داعیوں میں سے تھے 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
مسلم علماء کا اتحاد استاد عبدالحمید الشیخ بزینی جنکا 18 جولائی 2022 پیر کی صبح تقریبا سو سال کی مبارک عمر میں برطانیہ کے شہر برسٹل میں انتقال ہوگیا یہ عمر انھوں نے تعلیم وتدریس اللہ تعالی کی طرف حکمت وموعظت حسنہ کے ساتھ دعوت دینے اور نیک کاموں میں گزاری 
مرحوم عراق کے ایک جلیل القدر عالم، مشہور مفسر قرآن اور معروف داعیوں میں سے ایک تھے جوکہ استاد ڈاکٹر محسن عبدالحمید بزینی صاحب کے سگے بڑے بھائی تھے 
آں مرحوم نے اپنی وفات سے چند گھنٹے قبل ہوسپٹل میں وصیت کی تھی کہ انکی مسجد مسجد الملا عبدالحمید شیخ بزینی میں نماز جمعہ کے بعد انکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے یاد رہے کہ اس مسجد کو بذات خود انھوں نے کردستان عراق کے حساروک 5 علاقے میں بنایا تھا 
انکے برادر محترم جناب ڈاکٹر محسن عبدالحمید بزینی صاحب نماز جمعہ کے بعد مسجد میں  تعزیت کرنیوالوں کی تعزیت قبول کریں گے 
مرحوم نے اپنے چاہنے والوں اور شاگردوں سے جنکو مرحوم نے بغداد یونیورسٹی اور دوسری جگہوں میں پڑھایا تھا انکے لئے اللہ تعالی کی طرف سے مغفرت اور رحمت کی دعا کے لئے کہا ہے
انکی وفات سے امت نے ایک عظیم مربی اور اپنے مخلص علماء میں سے ایک محقق عالم کو کھودیا ہے 
ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ وہ آں مرحوم کے ساتھ عفو ودرگذر کا معاملہ فرمائے، انکی مغفرت فرمائے اور اپنی وسیع وبے پناہ رحمت کے سائے میں انکو ڈھانپ لے اور انکو انکی بے لوث اور مخلصانہ کوششوں پر جزائے خیر عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں انکو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور انبیاء وصدیقین کے ساتھ انکا حساب کتاب فرمائے جنکی رفاقت  بے شک باعث عزت و شرف اور سبب مغفرت وبلندئ مقام ہے 
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل خاص سے انکے اہل وعیال، متعلقین، ساتھیوں اور محبت کرنے والوں کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے
 انا للہ وانا الیہ راجعون 
بروز بدھ 20 ذی الحجہ 1443 ھ موافق 19 جولائی 2022 م 
جنرل سیکریٹری استاد ڈاکٹر علی محیی الدین القرہ داغی 
صدر
 استاد ڈاکٹر احمد الریسونی


: الأوسمة



السابق
الوضع الراهن في الساحة السياسية السريلانكية "انتخاب رئيس انتقالي جديد في البرلمان"

البحث في الموقع

فروع الاتحاد


عرض الفروع