بحث وتحقیق

تفصیلات

عالمی اتحاد برائے علماء اہل اسلام صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وزارت تعلیم کے سامنے ہونے والے دو کار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے.

عالمی اتحاد برائے علماء اہل اسلام صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں وزارت تعلیم کے سامنے ہونے والے دو کار بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے.

 اتحاد عالمی نہایت پختگی کے ساتھ اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے، اور اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں اسلام کی شبیہہ کو مسخ کرنے، اسلام کے دشمنوں کے مقاصد کی تکمیل اور تباہ کن انارکی پھیلانے کی سازش  ہے۔

 اعلامیہ:-

 انٹرنیشنل یونین فار مسلم اسکالرز دنیا میں دہشت گردی کے واقعات اور انسانوں کے باہمی تعلقات پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتا ہے صومالی دارالحکومت موغادیشو میں وزارت تعلیم کے سامنے دو کاروں میں دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ 300 سے زیادہ زخمی ہوئے (ملک کے صدر کے ایک بیان کے مطابق) یہ واقعہ بڑا اندوہناک ہے.

 اتحادِ عالمی، اسلامی دنیا اور آزاد دنیا  سے یہ مطالبہ کر تا ہے کہ وہ امن سلامتی اور استحکام کے حصول میں صومالیہ کی مدد کرے جو کئی دہائیوں سے جنگوں کا شکار رہا ہے.

علماء کا یہ عالمی اتحاد، عالم اسلام کی حکومتوں، علمائے کرام اور دانشوران ومفکرین سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے دہشت گردی کے مسئلہ کا حل تلاش کریں اور اعتدال کے نظریات کو عام کریں۔

 یہ عالمی اتحاد غیر مسلم دنیا سے بھی یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فکری دہشت گردی اور اسلام کے خلاف نفرت کے اسباب کو روکنے کی مخلصانہ کوشش کرے. اور اس مسئلے سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے اسلامی ممالک اور اداروں کے ساتھ تعاون کرے۔

اتحادِ عالمی کے جنرل سیکرٹری نے اس امر کی وضاحت کی کہ دہشت گردی اور نسل پرستی  مذہبی اور انسانی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی،یہ چیزیں پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہیں .  اور تہذیب و تمدن کے لیے ہلاکت خیز ہیں ۔

 اس لیے ہم پوری دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام ممالک کی سطح پر اور یکساں اصول کے معیار کے مطابق  سماجی امن وسلامتی کے حصول کے لیے حقیقی اور مخلصانہ تعمیر میں تعاون کریں، اور اسلام اور کسی دوسرے مذہب کے خلاف نسل پرستی اور نفرت کو روکیں تاکہ پوری روئے زمین پر امن و امان کا دور دورہ ہو۔

{وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ}.

اور اﷲ  اپنے کام پر غالب ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.

ڈاکٹر استاذ  علی قرہ داغی

 جنرل سیکرٹری

 پیر 6 ربیع الثانی 1444ھ

 بمطابق: 31 اکتوبر 2022ء


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں