امدادی کارکن شدید سردی میں ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم امدادی کاموں میں سست روی کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں میں غصہ بھی دیکھا جا رہا ہے۔
صدرنے کہا کہ ہماری تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے،دنیا میں ایسی مثالیں کم ملتی ہیں جہاں ایک ہی دن میں دو ہولناک زلزلے آئے ہوں مگر قوم مطمئن رہے حکومت و عوام مل کر اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لا رہی ہے
7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے مقصد کے ساتھ میندرس محلے میں کی گئی کاروائیوں سے خوشخبری موصول ہوئی ہے
صدر رجب طیب ایردوان نے قاہرامان مراش اور دیگر دس اضلاع میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے