بحث وتحقیق

تفصیلات

گجرات: کالج کے کیمپس میں وی ایچ پی کارکنوں کےہجوم کا تین مسلم طلباء پر وحشیانہ حملہ

 گجرات:  مہاویر کالج کے کیمپس میں وی ایچ پی کارکنوں کےہجوم کا تین مسلم طلباء پر وحشیانہ حملہ 
 مسلم طلباء پر لو جہاد کا بے بنیاد الزام 

انڈیا کی مغربی ریاست 
گجرات میں سورت کے بھگوان مہاویر کالج میں 3 مسلم طلباء کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وی ایچ پی، بجرنگ دل کے کارکنوں
کے کارکنوں کے ایک ہجوم نے تین مسلم طلباء پر  وحشیانہ حملہ کیا اور ان پر یہ بے بنیاد الزام لگایا کہ یہ طلباء "لو جہاد” میں شامل ہیں۔
وشو ہندو پریشدکے کارکنوں نے کیمپس میں مارا پیٹا اور مسلم طلباء پر لو جہاد کا الزام لگایا ہے۔ طلباء کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔تین منٹ کے دورانیہ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لوگ طالب علم پرلاتوں کی بارش کر رہے ہیں جب کہ دوسرے لوگ ارد گرد کھڑے تماشائی بنی ہوئے تھے۔ جیسے ہی اساتذہ نے مداخلت کی، وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے، اور مارتے رہے۔ تاہم اس معاملے میں پولیس کو کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔
وی ایچ پی نے اس حملے کو شردھا والکر کے اس کے ساتھی کے بہیمانہ قتل سے جوڑا ہے اور اسے اپنے دفاع میں کی گئی کارروائی قرار دیا ہے۔
میہول نائک پی آر او، مہاویر یونیورسٹی نے کہاہے کہ ‘یہ واقعہ ہمارے کیمپس کی سڑک پر پیش آیا۔ یہ واقعہ پیر کا ہے۔ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اگر وہ قصوروار پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ نوجوان کا تعلق کالج سے ہے یا نہیں۔ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی۔ کارکنوں کو جانچ کے لیے مہاویر کالج بھیجا گیا، جہاں شکایت درست پائی گئی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
(زیڈ این ایم ایس)


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں