بحث وتحقیق

تفصیلات

اتحادِ عالمی کی کمیٹی برائے سفارش ودینی تعلیم نے سماعت کتب کے لیے منعقد خاص مجالس میں شرکت کنندگان کو سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا.

اتحادِ عالمی کی کمیٹی برائے سفارش ودینی تعلیم نے سماعت کتب کے لیے منعقد خاص مجالس میں شرکت کنندگان کو سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا. انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی کمیٹی برائے سفارش اور شرعی تعلیم نے سماعت کتب کی چھ 6 مجلسوں میں شرکت کرنے والوں کے مابین 1117 سندیں جاری کیں۔ان مجلسوں میں متعدد اسلامی کتب کا مطالعہ اور تلاوت شامل تھی. جن کا خاص محور شرعی تعلیم اور تربیت تھا جو مجلسیں منعقد کی گئیں ان میں سے ایک مجلس حافظ ضیاء الدین المقدسی کی کتاب "بیت المقدس کے فضائل" کی سماعت کے لیے خاص تھی، اس میں امام المقدسی کے خاندان کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ہے۔ ان کی علمی زندگی اور بلند اخلاق اور کتاب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی. اسی طرح العز ابن عبدالسلام کی کتاب "جہاد کے احکام و فضائل"، حافظ ابن ابی الدنیا کی کتاب "عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت" اور "آیت الکبریٰ فی شرح لیلۃ الاسراء " از امام الحافظ جلال الدین السیوطی کی بھی مکمل قراءت سماعت ہوئی. شیخ احمد الغماری کی کتاب "تحقیق الامال فی اخراج زکوٰۃ الفطر بالمال" کے پہلے اور دوسرے حصے کی قراءت وسماعت کے لیے یکے بعد دیگرے دو مجلسیں بھی منعقد کی گئیں، جس میں مصنف اور ان کی کتاب کا تعارف بھی شامل تھا، . ان مجالس کا مقصد یہ ہے کہ نسل نو کی اخلاقی دینی تربیت کی جائے اور انھیں مطالعہ کا عادی بنایا جائے.


: ٹیگز



متعلقہ موضوعات

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں