بحث وتحقیق

تفصیلات

تونس کی پارلیمنٹ نے سرکردہ سیاست دان ابراہیم بودر بالہ کوایوان کا نیا اسپیکر منتخب کیا ہے۔

پچھلے سال دسمبر میں تونس میں ہونےوالے پارلیمانے انتخابات کے بعد نئے منتخب ایوان نے اسپیکر کا انتخاب کیا ہے۔ بودر بالا اور ان کے دیگر سات حریفوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور 154 رکن ایوان میں ابراہیم بودر بالا کو 83 ووٹ ملے۔ 8 نامزد امیدوار تونسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لیے 8 ارکان کے درمیان مقابلہ تھا۔ دوسری رائے شماری کے دوران عبدالسلام دحمانی اور ابراہیم بودر بالا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جب کہ دوسرے امیدوار مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔ قبل ازیں ارکان پارلیمنٹ نے افتتاحی اجلاس کے دوران آئین پر حلف اٹھایا، جس کی صدارت سب سےایوان کے معمر رکن نے کم عمر رکن کی مدد سے کی۔ اس موقعے پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ صدر قیس سعید نے ہفتے کے روزکہا تھا کہ "پارلیمنٹ ماضی کی طرح نہیں رہی۔" انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک پارٹی کی خواہش نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتےہیں۔ پچھلی ایک دہائی کی طرح کسی ایک پارٹی کی پارلیمانی اجارہ داری نہیں بلکہ ایوان میں موجود تمام دھڑوں کو قوم کی نمائندگی کا حق ہے۔ پارلیمانی بلاکس کی تشکیل کا دور لد چکا۔


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں