اتحادِ عالمی کے صدر کی "پارلیمانی امور اور مسئلہ فلسطین"کے زیر عنوان منعقد بین الاقوامی اسلامی فورم برائے پارلیمنٹرین کی چوتھی کانفرنس میں شرکت.
پارلیمنٹرینز کے لیے بین الاقوامی اسلامی فورم کی چوتھی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوئی. جو گزشتہ نومبر 20 سے 25 کے دوران "پارلیمانی کام اور نئی دنیا میں مسئلہ فلسطین" کے زیر عنوان منعقد ہوئی۔
کانفرنس میں 18 عرب اور اسلامی ممالک کی نمائندگی کرنے والے 150 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
اس میں انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے صدر سالم سقاف الجفری نے خاص طور پر شرکت کی. اور آپ نے افتتاحی سیشن کے دوران آپ کا خطاب بھی ہوا. جس میں پارلیمانی کام اور مسئلہ فلسطین سے متعلق امور پر روشنی ڈالی گئی ۔
فورم کے چیئرمین ڈاکٹر۔ عبدالمجید منصرہ، اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی بیورو کے سربراہ جناب خالد مشعل نے افتتاحی سیشن کے دوران خطاب کیا۔
سیشن کی خاصیت لیگ آف پارلیمنٹرینز فار یروشلم اور جسٹس اینڈ ڈیموکریسی فورم۔کے نمائندوں کی بہت سی تقریریں تھیں:نیزترکی، لیبیا، اردن اور کویت کی پارلیمانوں کے نمائندوں نے بھی فلسطینی کاز کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا
اس کانفرنس میں "ینگ پارلیمنٹرینز" فاؤنڈیشن کے آغاز کے علاوہ میثاق برائے خاندان کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں انٹرنیشنل اسلامک فورم فار پارلیمنٹرینز، انٹرنیشنل یونین آف مسلم سکالرز، فیڈریشن آف مسلم کونسل آف یورپ، بین الاقوامی اسلامی فورم برائے خواتین اور خاندان، اور اسلامی دنیا میں غیر سرکاری تنظیموں کی یونین، کی شمولیت ہوگی. جس کا مقصد خاندان کے کردار اور اس کی مضبوطی کو فروغ دینا اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔
طوفان الاقصیٰ
اس کانفرنس میں کئی سیاسی اور فکری مجلسیں بھی منعقد ہوئیں، جن میں "نئی دنیا میں فلسطین کے مسئلے، آزادی کے منصوبے کے تحت طوفان الاقصیٰ کے نتائج، اور طوفان الاقصیٰ کے بعد فلسطینی مسئلے کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی گئی تھی۔ "
کانفرنس کے شرکاء نے متعدد عنوانات کے تحت متعدد ورکشاپ میں تبادلہ خیال کیا:ان ورکشاپ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر مقالات پیش ہوئے "سیاسی مواصلات کی حکمت عملی،" "مالیاتی پالیسی: صنعت، تجزیہ، اور تشخیص،" اور "بدعنوانی کے خلاف عرب پارلیمنٹیرینز" کے تعاون سے پارلیمانی کام میں اصلاحات اور بدعنوانی سے لڑنے کے ذرائع ۔
کانفرنس کے شرکاء نے "غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مقابلہ کرنے میں اراکین پارلیمنٹ کے کردار"، "پارلیمانی کام میں اقتصادی کارکردگی کو فروغ دینے"، "پارلیمنٹیرین کس طرح غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور اس کی تعمیر نو میں کردار ادا کرتے ہیں، اور " صہیونی وجود کے حامیوں کا معاشی بائیکاٹ۔" جیسے عناوین بھی زیر غور آئے.
ماخذ :الاتحاد