استنبول.. ڈاکٹر فضل مراد نے "شرعی معیارات" پر ایک خصوصی کورس پیش کیا اور اس کے قواعد، ضوابط اور اقسام کا جائزہ لیا. (انٹرویو )
شرعی معیارات :اہم اور پیچیدہ موضوعات میں سے ایک ہے، جس میں شرعی احکام، قوانین اور اقسام سے متعلق بہت سے پہلو شامل ہیں۔
اسی وجہ سے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز میں اجتہاد و فتویٰ کمیٹی کے سکریٹری اور قطر یونیورسٹی میں فقہ اور عصری مسائل کے پروفیسر ڈاکٹر فضل مراد نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک خصوصی کورس پیش کیا جس کا عنوان تھا: “شرعی معیارات۔ : ان کے قواعد،ضوابط اور اقسام ۔
یہ کورس، جو انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ فقہی و اجتہادی مہارت کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، 3 دنوں کے دوران، 18 تربیتی اوقات میں تقسیم کیے گئے. اس میں طلباء طالبات کو تربیت فراہم کی گئی ۔
کورس کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے میڈیا آفس نے کورس کے سہولت کار ڈاکٹر فضل مراد سے انٹرویو کیا، جنہوں نے درج ذیل سوالات کے جوابات دیے۔
سوال (1)
شرعی معیارات کے بارے میں آپ کے کورس میں کون سے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے؟
جواب
ا _ وہ پانچ بنیادی سوالات جن کے ذریعے عصری مالیاتی مسائل پر نظر رکھنے والا فقیہ ان کا جواب اور حل تلاش کر سکتا ہے اور یہ وہ بنیادی سوالات ہیں جنہیں ہم نے فقہاء کے نقطہ نظر اور مختلف مکاتب فکر کے نقطہ نظر کی تحقیق اور پیروی کے ذریعے جانا اور سمجھا ہے۔ یہ پانچ سوالات ہیں: تصور کا سوال، ثبوت کا سوال، دلالت کا سوال، تعارض کا سوال، اور حکم کا سوال۔
پھر ہم ان مراحل کی وضاحت کرتے ہیں جن سے مالیاتی مسائل پر فقہی غور و خوض کے درمیان گزرنا پڑتا ہے، جس کا آغاز کلی بنیاد اور پھر جزوی بنیاد سے ہوتا ہے، پھر استقراء کا مرحلہ آتا ہے، علت نکالنے کے لیے ، پھر تقعید اور تقصید کا مرحلہ ہوتا ہے ، پھر اس کے بعد جسے منہجییت کا مرحلہ ہوتا ہے، اور دریافت کیا جاتا کہ کس طرح ماضی کے فقہاء، معاصرین علماء ، اور فقہی کونسلوں اور اکیڈمیوں نے اس مسئلے سے نمٹا ہے۔
پھر ہم نے تین نتائج سے بحث کرتے ہیں اور ان کی اہمیت کو بیان کرتے ہیں ، پھر ہم نے قانونی معیارات کی ایک نئی تقسیم قائم کی ، انہیں عقود میں تقسیم کیا، پھر انہیں مارکیٹ اور آلات میں تقسیم کیا، پھر تیسرے حصے کا نام حمایت رکھا ، پھر چوتھا حصہ طواری اور نتیجہ خیزی، پھر پانچواں حصہ فرائض و واجبات۔ ہر سیکشن کے لیے، ہم اس کے تحت آنے والے معیارات پر روشنی ڈالتے ہیں، جو کہ تقریباً 58 معیارات ہیں، اور پھر ہم نے انتہائی اہم شرعی معیارات پر توجہ مرکوز کی: "مثال کے طور پر، کرنسی کی تجارت۔" یہ ایک بہت اہم معیار ہے، ساتھ ہی کچھ شرعی معیارات جو عصری فقہی مسائل میں محقق کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔
سوال 2/
کیا آپ شرعی معیارات سے متعلق سب سے اہم قوانین اور قواعد کی وضاحت کر سکتے ہیں جن پر کورس میں بحث ہوئی؟
جواب _ یہ کل33 قواعد ہیں جنہیں ہم شرعی اصولوں سے اخذ کیا ہے ۔اورچھ قواعد قبل سے ہی موجود ہیں وہ سب سے اہم چیزیں ہیں جن کے بارے میں ایک فقیہ کو مطلع کیا جاتا ہے، اور میں نے ان کی تفصیل سے وضاحت کی ہے، اور قانونی معیارات اور عصری ایپلی کیشنز کے ذریعے اس کے نتیجے میں ہونے والی فروعات اور نتائج کو بیان کیا ہے ۔
سوال (3)
کیا آپ مستقبل میں دوسرے کورسز پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس فیلڈ میں مخصوص پہلوؤں یا نئی پیشرفتوں کو حل کرتے ہیں؟
جواب
انشاء اللہ، مستقبل میں تمام معیارات کے لیے جامع کورسز ہوں گے، ان شاء اللہ۔ ہم نے ان کے لیے معاشی خلاصہ مرتب کیا ہے اور ایک مکمل کورس کے طور پر ترتیب دیا ہے۔ اس خلاصے میں بہت سے اصول، اور قواعد شامل ہیں ۔
، اور شرعی معیارات کے ساتھ ساتھ ایک اور کتاب ہے جس کا نام ہے "شرعی معیارات اور فقہی کونسلوں کے انتخاب کا عصری مجموعہ۔" وہ کتاب مطبوعہ ہے ، ، اور ہم ان پر دوبارہ غور کرنے کی کوشش کریں گے۔اور مزید تحقیقات کو دوسرے ایڈیشن میں شامل کریں گے. ، انشاء اللہ۔
ماخذ: الاتحاد