بحث وتحقیق

تفصیلات

انڈونیشیا: سماعت سے محروم بچوں کو قرآن حفظ کروانے والا مدرسہ

انڈونیشیا: سماعت سے محروم بچوں کو قرآن حفظ کروانے والا مدرسہ

انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں ایک ایسا مدرسہ بھی ہے جہاں بچے قرآن تو حفظ کرتے ہیں لیکن ان کی آواز نہیں آتی کیونکہ وہ ایسا اشاروں کی زبان میں کرتےہیں. 

انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں ایک مدرسہ قوت سماعت سے محروم 115 بچے اور بچیوں کو قرآن حفظ کرا رہا ہے۔

 

مدرسے کے بانی ابو کہفی ہیں جن کی عمر 48 سال ہے۔

 

انہوں نے اس کام کا آغاز 2009 میں کیا جب انہیں علم ہوا کہ سماعت سے محروم کچھ افراد ایسے بھی ہیں جنہیں اپنے خالق اور مذہب کے بارے میں کوئی معلومات نہیں۔

 

یہ معلوم پڑنے کے بعد ابو کہفی اس جستجو میں پڑ گئے کہ کس طرح سماعت سے محروم افراد تک مذہبی تعلیمات پہنچائی جائیں۔

 

انہوں نے اپنے گھر میں ایک قرآن گروپ بنا کر سماعت سے محروم بچوں کو قرآن پڑھانے کا آغاز کیا۔

 

 

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں ابو کہفی کا کہنا تھا: ’اس کا آغاز 13 سال پہلے ہوا جب مجھے علم ہوا کہ کچھ بہرے افراد کو اپنے خدا اور مذہب کے بارے میں علم ہی نہیں۔ میں نے گھر میں ایک قرآن گروپ کا آغاز کیا اور اب 13 سال بعد میں اس قابل ہوا ہوں کہ ان بچوں کے لیے یہ مدرسہ بنا سکوں۔‘

 

انڈونیشیا مسلم آبادی والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ یہاں کی وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 27 ہزار مدارس میں 40 لاکھ کے قریب طلبہ مذہبی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 


: ٹیگز



السابق
اسرائیل کی سفاکی کے خلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی تازہ درخواست مسترد

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں