بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان کی جماعت اسلامی نے مجاہد قائد اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اور کئی شہروں میں غائبانہ نمازوں کا انعقاد کیا.

پاکستان کی جماعت اسلامی نے مجاہد قائد اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اور کئی شہروں میں غائبانہ نمازوں کا انعقاد کیا. 

 

پاکستان میں جماعت اسلامی ،  نے اسلامی فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ، مجاہد رہنما  اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غم والم کا اظہار کیا ہے ۔

 

جماعت کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمٰن کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس رہبر کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو خدا کی خاطر، اپنی قوم کے وفاداری اور کاز کی حمایت کے لیے شہید ہوئے۔ 

 

انہوں نے مزید کھا، "ہم اپنے آپ کو اور مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں، اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان پر اپنی وسیع رحمتیں نازل فرمائے ، اسے اپنے کشادہ باغات میں بسائے، اور ہم سب کو بطور خاص ان کے اہل خانہ کو صبر اور سکون عطا فرمائے ."

 

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے: رہبر معظم اسماعیل ہنیہ کا انتقال ملت اسلامیہ کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ان کی قربانیاں اور جدوجہد انقلاب اور استقامت کی علامت کے طور پر ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ہمت اور ایمان اور عزم استقامت کی مثال تھے اور انہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں وطن کی محبت اور آزادی کی جوت جگائی ۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ پروفیسر اسماعیل ہنیہ نے ہم سب پر ایک گہرا اور انمٹ نقوش چھوڑا ہے کیونکہ وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے ملت اسلامیہ اور اس کی مقدسات کے تحفظ کا بیڑا اٹھایا اور فلسطین کے منصفانہ مقصد کی حمایت کے لیے بھرپور جدوجہد کی ۔

 

بیان میں کہا گیا کہ شہید نے تحریک حماس اور فلسطینی عوام کے لیے اپنی مخلصانہ قیادت کا ثبوت دیا ہے اور یہ مزاحمت آزادی کے حصول کا راستہ ہے اور  امید ہے کہ تمام تر چیلنجوں کے باوجود یہ شمع جلتی رہے گی ۔

 

انہوں نے کہا کہ قائد ہنیہ کے پیش کردہ اسباق اور دروس سب کے دلوں میں نقش رہیں گے، انہوں نے بچوں، بوڑھوں، مردوں اور عورتوں کے دلوں میں آزادی کا وہ شعلہ روشن کیا جو ان شاء اللہ بجھنے والا نہیں ہے۔ مسجد اقصیٰ اور القدس الشریف کو آزاد کرانے کی جدوجہد جاری رہے گی ۔

 

غائبانہ نماز

 

جماعت کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ایک محلہ میں شہید کمانڈر اسماعیل ھنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے والے نمازیوں کے ہجوم کی کی قیادت کی۔ پاکستان کے شمال مشرقی صوبے اور دیگر شہروں میں بھی مرحوم کی یاد میں غائبانہ نمازوں کا اہتمام کیا گیا ۔

 

ماخذ: الاتحاد + جماعتی بیان

 


: ٹیگز



بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں