بحث وتحقیق

تفصیلات

پاکستان :پارلیمنٹ ہاؤس میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

پاکستان :پارلیمنٹ ہاؤس میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

 

غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے

 اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 

ایران میں حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ  پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی۔

 

وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور قیادت بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف ،پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ آج قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ قرارداد میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔


: ٹیگز



التالي
اسلام آباد:پاکستان کی قومی اسمبلی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں