بحث وتحقیق

تفصیلات

طوفان اقصٰی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ میں قتل وغارت گری پر ایک سال مکمل ہونے پر :

طوفان اقصٰی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ میں قتل وغارت گری پر ایک سال مکمل ہونے پر :


مسلم علماء کا پیغام ملت اسلامیہ کے نام 


اللہ تعالیٰ نے فرمایا:(يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ) [الأنفال:24].

 “اے ایمان والو! اللہ اور رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشے، اور جان لو کہ اللہ انسان اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے، اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے” (الأنفال: 24).


الحمد للہ، تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں اور صلاۃ وسلام نازل ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، اور ان کے آل و اصحاب پر ۔

امابعد! 

یہ عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کی طرف سے امت توحید کے نام صیہونی نازی قتل عام کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک پیغام ہے، نازی اسرائیل وہ ملک ہے جو بچوں، عورتوں اور مردوں کو قتل کر رہا ہے، مساجد، اسکولوں، ہسپتالوں، بلدیات، پانی کے کنوؤں، بیکریوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہا ہے، لوگوں کو محصور کر رکھا ہے اور ان سے خوراک، لباس، دوا، پانی، بجلی اور ایندھن چھین رہا ہے، اور ان کی تباہ شدہ پانی کے لائنوں اور گندی نالیوں کی مرمت کو بھی روک رہا ہے جو وبائی امراض اور خطرناک بیماریوں کو پھیلا رہی ہیں، اور کچرے کے ڈھیروں کو ہٹانے سے روک رہا ہے جس کی موجودگی میں زندگی گذارنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ہر طرف موت کا سماں ہے موت ہر جگہ ہے، یا تو بمباری اور فائرنگ سے یا بھوک اور محاصرے سے۔


ہم علماء امت ، امت کے اربوں لوگوں کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی طرف  محصورین کے مصائب درد اور خوف کو منتقل کر رہے ہیں ،  ہمارا شرعی فریضہ ہے کہ ہم انہیں بتائیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق ان پر کیا واجب ہے:ان شرعی ذمہ داریوں کو بلترتیب ذیل میں ذکر کیا جارہا ہے. 


(1)ایمانی بھائیوں کی مدد : غزہ اور فلسطین میں اپنے دینی ایمانی بھائیوں کی مدد کرنا حکومتوں اور عوام پر شرعی فرض ہے، اور ان کی مدد نہ کرنا اللہ کے نزدیک ایک بڑا جرم ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کو کمزور کرتا ہے اور دشمن کو ان پر پر غالب ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اسے ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے” (بخاری، مسلم)۔

(2) محاصرے کو توڑنا: تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ محصورین کی طرف راستے کھولیں اور انہیں زندگی کی تمام ضروریات فراہم کریں، اور مجرم دشمنوں کے سامنے نہ جھکیں۔ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور ان کی خاموشی کی وجہ سے بھوک یا محرومی یا موت واقع ہوئی تو وہ اللہ کے سامنے اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

(3)مظلوموں کی مدد: تمام مسلم حکومتوں پر واجب ہے کہ وہ فلسطین میں مظلوموں کی مدد کریں، اور ان کے حق میں کھڑے ہوں، اور انہیں ہتھیاروں سے مدد فراہم کریں کیونکہ فلسطین میں مجاہدین اپنے شرعی اور قانونی حقوق کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(4)

دشمن کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنا : صیہونی نازی مجرم دشمن کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا بلا شبہ حرام ہے۔ اور اگر یہ تعلقات جاری رہے تو یہ مقدسات کے ساتھ خیانت اور اللہ کے دشمنوں کی حمایت کے مترادف ہوگا۔

اور فلسطین میں ہمارے مظلوم لوگوں کے لیے اس بدترین سال کے گزرنے کے ساتھ ساتھ الاقصیٰ کی بے حرمتی کے مسلسل عمل اور اسے جلانے اور منہدم کرنے اور اس کی جگہ مبینہ ہیکل کو کھڑا کرنے کی دھمکی، تعلقات معمول پر لانے پر اصرار کرنا مقدسات کے ساتھ خیانت کا باعث بن سکتا ہے۔ اور خداتعالیٰ کے دشمنوں سے وفاداری شمار کی جائے گی. 

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ" سورة آل عمران 23، وقال سبحانه وتعالى"يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ ٱلۡيَهُودَ وَٱلنَّصَٰرَىٰٓ أَوۡلِيَآءَۘ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمۡ فَإِنَّهُۥ مِنۡهُمۡۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ" [ المائدة: 51].

(5)

صہیونیوں اور ان کے حلیفوں کا بائیکاٹ : امت کو ان تمام کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری رکھنا چاہیے جوناجائز اسرائیلی قبضے کی حمایت کرتی ہیں، اور ان کی مصنوعات کے بغیر جینا سیکھنا چاہیے۔

کیونکہ ہمیں غزہ میں محصور لوگوں کی زندگیوں میں کی تکالیف کو محسوس کرنا چاہیے، جہاں انہیں اس میں سے کچھ بھی نہیں ملتا، اور ان کے مصائب میں ان کی شرکت اور ان کے دشمن کے خلاف مزاحمت میں شرکت کا سب سے کم درجہ ہے ، اور ہر وہ شخص جو ان کمپنیوں سے بیچتا یا خریدتا ہے، ۔ جو قابض دشمن کی حمایت کرتے ہیں وہ کبیرہ گناہ کا ارتکاب کر رہے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ اس مبارک بائیکاٹ کے نتائج یہ ہیں کہ اس بائیکاٹ کے نتیجے میں ان کمپنیوں کافی نقصان ہوا ہے 

(6)

مالی مدد: امت کو غزہ کے محصورین کی مالی مدد میں اضافہ کرنا چاہیے جو امت کی عزت اور مقدسات کے دفاع میں پیش پیش ہیں۔

اور اس امداد میں کمی یا تاخیر جائز نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں سے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور احسان کرو، بے شک اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے” (سورۃ البقرہ: 195)۔

 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر بیان کیا ہے کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا خود کو ہلاکت میں ڈالنا ہے، کیونکہ یہ دشمن کو ہمارے بھائیوں کی گردنوں پر قابو پانے کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ ہمیں اس سے محفوظ رکھے۔


(7)ساتواں : غصے میں بھرے ہوئے عوام کو چاہیے کہ وہ تمام میدانوں میں اپنے مظاہرے اور احتجاج جاری رکھیں تاکہ حکومتوں پر دباؤ ڈال سکیں اور وہ فلسطین میں چھینے گئے حق کی حمایت اور مدد کے لیےاپنے شرعی، امدادی، انسانی اور سیاسی فرائض کو پورا کریں، 

(8)آٹھواں : امت کو چاہیے کہ وہ دشمن کی سفارت خانوں کے گرد مستقل دھرنے دیں، ان ممالک میں جہاں یہ موجود ہیں، تاکہ حکومتوں پر دباؤ ڈال سکیں کہ وہ ان سے تعلقات منقطع کریں، اور اسی طرح امریکی سفارت خانے کے گرد بھی دھرنا دیں ، جو صیہونی ریاست کو تمام قتل و غارت کے ہتھیار فراہم کرتی ہے۔ اللہ ان کے محافظوں کی آنکھوں کو نیند نہ دے، اور ان کی زندگی کو برکت نہ دے۔


(9)نواں: الاقصیٰ کو ہمیشہ ہمارے دلوں اور روحوں میں زندہ رہنا چاہیے، اور ہمیں ہمیشہ یہ احساس ہونا چاہیے کہ غزہ سے شروع ہونے والا طوفان،درحقیقت الاقصیٰ کے دفاع کے لیے ہے، اور دشمن کو اس کی بے حرمتی سے روکنے کے لیے ہے، اور اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ہے، ان کے ناپاک منصوبے ہیں مسجد اقصٰی  کو گرانا، جلانا، اور اس میں جھوٹا معبد بنانا، اور تلمودی عبادات اور جانوروں کی قربانیوں کی ادائیگی کرنا۔ پوری امت اس کی اجتماعی اور انفرادی ذمہ دار ہے، اور کسی بھی حالت میں الاقصیٰ کے زخمی قیدی کو نظرانداز کرنا، اس سے غفلت برتنا، یا بھول جانا جائز نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “ پھر جب دوسری بار کاوعدہ آیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اورتاکہ مسجد میں داخل ہوجائیں جیسے پہلی باراس میں داخل ہوئے تھے اور جس چیز پر غلبہ پائیں اسے تباہ وبرباد کردیں ۔” (سورۃ الاسراء: 7)۔


(10)دسواں: ہم اپنی امت کے فرزندان اور دنیا بھر کے انسانیت پسندوں اور ان لوگوں کو جو غزہ، فلسطین اور لبنان میں اس قابض دشمن کے ذریعہ کیے جانے والے نسل کشی سے ناراض ہیں، دعوت دیتے ہیں کہ وہ 7 اکتوبر کو، جب تباہی، خونریزی، بھوک اور بے گناہوں کے قتل کا ایک سال مکمل ہورہا ہے، “عالمی عام ہڑتال کا دن” بنائیں۔ اس دن دنیا بھر کے تمام ممالک میں زندگی رک جائے اور معاشروں کی حرکت مفلوج ہو جائے تاکہ انسانی حقوق کے دعویدار دنیا کو یہ احساس ہو کہ ان کا دعویٰ جھوٹا ہے جب وہ صیہونی جرائم اور ان کے نازی قتل عام پر خاموش رہتے ہیں۔


(11)گیارہواں: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “اے ایمان والو! اپنی حفاظت کرو، پھر نکلو گروہ در گروہ یا اکٹھے” (سورۃ النساء: 71)۔

 ہم علماء اپنی عرب ریاستوں کو جو مقبوضہ فلسطین کے قریب ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ دشمن ایک مجرم، غدار اور ہماری عربی اور اسلامی زمینوں پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ اس کے صدر نے اپنی بدنیتی کا اعلان کیا ہے کہ وہ عربوں اور مسلمانوں کی زمین کے اضافی حصوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ لہذا، ہم ان ریاستوں کی قیادت اور عوام سے کہتے ہیں کہ آپ کا غزہ کی حمایت کرنا، اس کے صبر کو مضبوط کرنا، القدس اور الاقصیٰ کی حفاظت کرنا اور اس کے باشندوں کی بقا کو یقینی بنانا ہماری باقی عرب اور اسلامی ریاستوں کے لیے حفاظتی والو ہے۔ آپ کی فلسطین کی حمایت، مجاہدین اور شہریوں کی مدد، ہمارے وطن اور امت کی حفاظت کا سبب بنے گی۔


بارہواں: ہم دنیا بھر کی مساجد کے ائمہ کرام اور خطیبوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آج جمعہ اور آنے والے جمعہ کے خطبے کو اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے اور ان تمام بین الاقوامی اور مقامی کوششوں کی حمایت کے لیے جو اس ظلم اور استبداد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔طوفان الاقصیٰ کی یاد میں مخصوص کریں، 

آخر میں: ہم فلسطین اور لبنان کے شہداء کے لیے دعا کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں، اور مصیبت زدگان کے لیے ثابت قدمی کی دعا کرتے ہیں۔


ہم اللہ تعالیٰ کی نصرت پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کی مدد کرے گا اور اپنے دشمنوں کو شکست دے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: “یہ ہے اور اللہ کافروں کی چالوں کو کمزور کرنے والا ہے” (سورۃ الأنفال: 18)، اور فرمایا: “خبردار! اللہ کی مدد قریب ہے” (سورۃ البقرہ: 214)۔

الدوحة 1 ربيع الآخر 1446ه مطابق 4 أكتوبر 2024ء


 أ.د. علي محيي الدين القره داغي (صدر) 


د. علي محمد الصلابي    (جنرل سیکرٹری)





منسلکات

السابق
نئی علمی سیریز: “انبیاء اور رسولوں کے ساتھ” قرآن میں تخلیق کی ابتدا اور حضرت آدم علیہ السلام کے واقعات پر مشتمل ہے

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں