بحث وتحقیق

تفصیلات

شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پر اسرائیلی پابندی، بیماری پھیلنے کا خدشہ

شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پر اسرائیلی پابندی، بیماری پھیلنے کا خدشہ


فلسطینی وزارت صحت نے شمالی غزہ گورنری میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے نفاذ کو روکنے کے قابض اسرائیلی فوج کے اقدام کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے روز غزہ گورنری میں اس مہم پر عمل درآمد شروع کر دے گی۔


وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا شمالی غزہ میں مہم کو نافذ کرنے میں ناکامی کا مطلب ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم کرنا ہے، جس سے پوری مہم کی ناکامی کا خطرہ ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پڑوسی ممالک میں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور پولیو کے خاتمے کی عالمی کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔


وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اس نے قابض فوج کے شمالی غزہ گورنری میں پولیو ویکسی نیشن مہم کے نفاذ کو روکنے اورغزہ گورنری میں اس کے نفاذ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے فیصلے کے بعد اگلے ہفتے کے روزغزہ شہرمیں قومی پولیو ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت صحت  نےایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ گورنری کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کی بنیاد پر دستیاب صلاحیتوں کے مطابق مہم صرف اگلے ہفتے کے روز 11/2/2024 سے غزہ گورنری میں نافذ کی جائے گی۔


وزارت نے تصدیق کی کہ اگر اس کے لیے مناسب حالات دستیاب ہوں تو وہ شمالی گورنری میں بچوں کے لیے خصوصی مہم کو نافذ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


29 جولائی کو وزارت صحت نے خان یونس اور وسطی گورنریٹس میں گندے پانی میں پولیو کے وائر کی تشخیص کے بعد غزہ کو پولیو کی وبا کا علاقہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غزہ کی پٹی اور پڑوسی ممالک کی آبادی کے لیے صحت کو خطرہ لاحق ہے اور پولیو کے خاتمے کے عالمی پروگرام کے لیے ایک دھچکا ہے۔





منسلکات

التالي
غزہ پرقابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 102 شہری شہید،287 زخمی

بحث وتحقیق

تازه ترين ٹویٹس

تازہ ترین پوسٹس

اتحاد کی شاخیں