گذشتہ ماہ کے وسط سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری قتل عام میں اضافے کےبعد امریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔
واشنگٹن میں ہزاروں کارکنوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا۔
جلوس کے شرکاء نے منگل کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سےپر توجہ دینے کے بجائے غزہ میں قتل عام کی مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے امریکی حکومت سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
اس تناظر میں یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کے صدر دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا مطالبہ کیا